اڈپی میں کار اوراسکوٹر کی ٹکر ،اسکوٹر سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 3:16 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی24؍اپریل(ایس او نیوز)اندرالی جنکشن کے پاس اسٹیٹ ہائی وے پر انووا کار اور اسکوٹر کے بیچ ہونے والے تصام میں ستیش نائک (46سال) نامی اسکوٹر سوار ہلاک ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ستیش نائک منی پال پاور پریس میں مشین آپریٹر کا کام کررہا تھا۔ اندرالی جنکشن میں جب اس نے اچانک ٹرن لے لیا تو پیچھے سے آنے والی انووا کار کا ڈرائیور اپنی گاڑی پر قابو نہیں رکھ پایا، جس کے نتیجے میں اسکوٹر کے ساتھ کار ٹکرا گئی۔ ستیش نائک شدید زخمی حالت میں کچھ دیر تک جائے حادثہ پر پڑا رہا ۔ اس کے بعد کچھ رکشہ ڈرائیوروں نے اسے اسپتال پہنچایا۔ مگر ڈاکٹروں کی تمام تر کوشش کے باوجود اسے بچایا نہیں جا سکا۔

کہتے ہیں کہ جب حادثہ ہوا توکچھ نوجوان سامنے بار میں بیٹھے شغل مئے نوشی کررہے تھے۔ان میں سے کوئی بھی ستیش نائک کی مدد کے لئے نہیں پہنچا۔ لیکن جب پولیس جائے حادثہ پر معائنے کے لئے پہنچی اور ڈرائیور کو اپنے ساتھ لے جانے لگی تو یہ لوگ پولیس کے ساتھ بحث و مباحثے کے لئے کود پڑے، اور ڈرائیور کو خود ہی سبق سکھانے کے لئے اپنے حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگے ۔ گرما گرم بحث کے دوران ایسالگا کہ یہ لوگ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ مگر پولیس نے جب پنچ نامہ تیار کرکے ان لوگوں کو گواہ کے طور پر دستخط کرنے کے لئے کہا تو ایک ایک کرکے سب وہاں سے کھسک گئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...