نیترانی جزیرہ کے قریب ڈوبنے والی بوٹ بھٹکل بیلکے ساحل سمندر کے قریب پہنچ گئی؛ دولاپتہ ماہی گیروں کا ہنوز کوئی پتہ نہیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd June 2018, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 2/جون (ایس او نیوز)  چار روز قبل یعنی منگل کو نیترانی جزیرہ کے قریب ڈوبنے والی "اینجل ون" ماہی گیری بوٹ آج سنیچر کو ہوا کے دبائو اور موجوں  کے  کھینچائو  پر بیلکے کے ساحل کے قریب سمندر میں اوندھی حالت میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔ یہ بوٹ ابھی بیلکے  ساحل سمندر سے قریب دو سو میٹر کی دوری پر  ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بوٹ  اب لاوارث حالت میں ہے۔

خیال رہے کہ منگل  29/مئی کی صبح  تمل ناڈو  کی یہ بوٹ نیترانی جزیرہ کے قریب  طوفانی بارش کے نتیجے میں اُلٹ گئی تھی اس میں جملہ چھ ماہی گیر سوار تھے، جس میں سے چار ماہی گیر  قریب میں ہی واقع اینجل ٹو بوٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور دو ماہی گیر سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگئے تھے، لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

خیال رہے کہ اینجل ٹو بوٹ کا انجن خراب ہونے کی وجہ سے وہ بوٹ بھی نیترانی جزیرہ کے قریب بری طرح پھنس گئی تھی جس میں پہلے سے سات ماہی گیر موجود تھے۔بعد میں مینگلور کوسٹ گارڈ نے سبھی پھنسے ہوئے ماہی گیروں کو اُڈپی کے ملپے بیچ پہنچادیا تھا اور اگلے روز  انیجل ٹو بوٹ کی بھی مرمت کی گئی تھی اور  وہ بوٹ  تمل ناڈو کی طرف روانہ ہوگئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔