تمل ناڈو کو کاویری پانی کی فراہمی فی الحال ناممکن زمینی حقائق سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرنے آل پارٹی اجلاس میں فیصلہ!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2016, 11:23 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو۔27؍اگست(ایس او نیوز/صدیق آلدوری) کرناٹک سے کاویری کا پانی دینے تمل ناڈو حکومت کی جانب سے مسلسل مطالبہ اور اس سلسلہ میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کئے جانے کے پس منظر میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے طلب کردہ آل پارٹی اجلاس میں اتفاق رائے سے یہ فیصلہ لیاگیا کہ ’’کاویری ندی کے علاقوں میں مناسب بارش نہ ہونے کے نتیجہ میں کاویری ندی پر تعمیرآبی ذخیروں میں پانی کی مقدار بہت ہی کم رہنے سے اس وقت کسی بھی حالت میں تمل ناڈو حکومت کا مطالبہ پورا کرنا نا ممکن ہے۔ اس سلسلہ میں زمینی حقائق سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرکے کرناٹک کے موقف سے تمل ناڈو کو آگاہ کیا جائے۔ اس طرح فی الحال کاویری ندی سے تمل ناڈو کو مزید پانی نہ دینے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ بارش کم ہونے کے نتیجہ میں اب ریاست کے ان علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے سنگین حالات میں تمل ناڈو کی سامبا فصلوں کو بچانے کاویری کا پانی فراہم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور اس معاملہ کو سپریم کورٹ کے ذریعہ ہی حل کروانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ تمل ناڈو حکومت نے کاویری سے اس وقت پانی حاصل کرنے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ ان حالات کا سامنا کرنے کیا قدم اٹھایا جائے اس پر غورکرنے کے لئے آج وزیراعلیٰ کی قیادت میں آل پارٹی اجلاس طلب کیاگیا تھا۔ اس اجلاس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے شرکت کی تھی۔ ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں منعقد اس اجلاس کے دوران یہ رائے قائم کی گئی کہ امسال مانسون کی بارش کاویری ندی کے علاقوں میں کم ہونے سے خود ریاست کو اب پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسے حالات میں تمل ناڈو میں آبپاشی کے لئے پانی فراہم کرنا ناممکن بات ہے، اس بات سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ میں تمل ناڈو کی اس تعلق سے داخل کردہ عرضی پر سماعت 2؍ستمبر کو ہونے والی ہے اور اس لئے ریاست کی وکالت کررہے سپریم کورٹ کے وکلاء کو ریاست میں زمینی حقائق اور تمام تر تفصیلات فراہم کرکے کرناٹک کے موقف اور حالات سے عدالت کو آگاہ کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔ اجلاس میں حاضر تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی وزیر اعلیٰ سے کہا ہے کہ حالات چاہے جو بھی ہوں اس وقت تمل ناڈو کو آبپاشی کے لئے پانی نہ دیا جائے۔ سپریم کورٹ اس معاملہ میں کیا فیصلہ لے گی اس فیصلہ کے بعد حکومت اپنے اگلے اقدام کے بارے میں لائحہ عمل تیارکرے گی اور ایک اور اجلاس طلب کرکے اس اجلاس میں اگلے اقدامات کے بارے میں منصوبہ بنایا جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم تمل ناڈو پرواضح کردیں گے ہم اس وقت کاویری سے انہیں پانی نہیں دے سکتے۔ 2؍ستمبر کو عدالت کیا فیصلہ لے گی اس کی بنیاد پر ہم اپنے اگلے اقدامات طے کریں گے جس کی تمام پارٹیوں نے تائید کی۔ اجلاس کے دوران وزیر برائے آبی وسائل ایم بی پاٹل نے اس وقت کاویری آبی ذخیروں میں پانی کی مقدار، اس علاقہ میں اب تک بارش کی صورتحال وغیرہ پر تفصیلی بیان دیا اور بتایا کہ رواں سال کے دوران طاس کاویری میں 42؍فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کے آر یس ہارنگی ،کبنی، ہیماوتی ان چاروں آبی ذخیروں میں پانی کی مقدار بہت کم ہے اور پانی کی شدید قلت کا آنے والے دنوں میں ریاست کے عوام کو سامنا کرنا پڑے گا۔ اس مسئلہ پرکرناٹک کے وکیل ناریمن سے بھی حکومت کے نمائندوں نے تفصیلی معلومات فراہم کی ہیں اور ان پر واضح کیاگیا ہے کہ فی الحال کاویری سے تمل ناڈو کو پانی دینا ناممکن ہے اور یہ بات عدالت کے علم میں لانے کے لئے کہاگیا ہے۔ آج کے اس آل پارٹی اجلاس میں مرکزی وزیر اننت کمار،پارلیمان میں کانگریس کے لیڈر ملیکاارجن کھرگے، کے یس ایشورپا، ریاستی وزیر ، ڈاکٹر جی پرمیشور ، ٹی بی جئے چندرا، ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا، ایم بی پاٹل ، جے ڈی یس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی، رکن پارلیمان ویرپاموئیلی، آسکر فرنانڈیز، پی سی موہن، ڈی کے سریش، چندرپا، بی جے پی کے آر۔اشوک ،بسواراج بومئی اور حکومت کے اہم اعلیٰ افسر حاضر تھے۔ جگدیش شٹر اپنی مصروفیت کی وجہ سے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ اجلاس کے بعد رکن پارلیمان ملیکاارجن کھرگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت کے فیصلہ کی تمام سیاسی پارٹیوں نے تائید کی ہے۔ جب خود ریاست کے عوام کے لئے پینے کے لئے بھی پانی نہیں ہے تو پھر تمل ناڈو کو ان حالات میں پانی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جئے ڈی یس لیڈر کمار سوامی نے کہا ہے کہ حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کرناٹک کے عوام اور کسانوں کے مفادات کو اہمیت دینا ہے۔ پہلے ہی خشک سالی سے ریاست کے عوام پریشان دور سے گزر رہے ہیں۔ تمل ناڈو نے ان حالات میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے کہ انہیں کاویری سے 50.052ٹی ایم سی پانی دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...