بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی منصفانہ جانچ کی مانگ کو لے کر سماجی تنظیموں کا کینڈل مارچ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 12:24 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی مخالفت میں اور اس منصفانہ جانچ اور کارروائی کی مانگ کو لے کر کئی سماجی تنظیموں نے مل کرراشٹریہ ساماجک کاریہ کرتا سنگٹھن کے صدر محمدآفاق کی قیادت میں حضرت گنج ناویلٹی سنیما چوراہے سے جی پی او واقع گاندھی مجسمہ تک کینڈل مارچ نکالا ۔ جہاں پہنچ کر مارچ ایک تعزیتی جلسہ میں میں تبدیل ہو گیا۔جلسہ میں لوگوں نے بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹرکی مخالفت میں اور اب تک معاملے کی شفاف تحقیقات اور کارروائی نہ کیے جانے پر حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی اور گؤ رکشاکے نام پر مارے گئے معصوم لوگوں کابہیمانہ قتل کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ناراضگی ظاہر کی موازنہ برما کے بودھ دہشت گردوں سے کیا۔ دھرنے میں موجود لوگوں میں خصوصی طور پر انڈین نیشنل لیگ کے قومی کارگزار صدرپی سی کریل ، جنہت سنگھرش مورچہ کے صدر حاجی فہیم صدیقی، شراب بندی سنگھرس سمیتی کے صدر مر تضیٰ علی ، انڈین نیشنل لیگ کے ریاستی نائب صدر علی مشیر زیدی،جن ایکتا منچ کے صدر ڈی کے یادو، مسلم فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب، سوشلسٹ کانگریس کے سیکریٹری ڈاکٹرآر بی لال، مسلم فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب، ناگرک ادھیکار پریشد کے صدر رفیع احمد، مسلم سماج پریشد کے صدر محمد شعیب،سماجی کارکن مشیر خان، روہت اگروال، لئق حسن، محمد نسیم، وغیرہ شامل تھے۔

تمام رہنماؤں نے بٹلہ ہاؤس، عشرت جہاں اور سوہرابددین فرضی انکاؤنٹرسمیت بھاگلپور، ہاشم پورہ۔ملیانہ، مظفرنگر، میرٹھ، ممبئی اور گجرات فسادات پر اب تک ٹھوس کارروائی نہ کیے جانے کو لے کر غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح مودی حکومت 2017 کے انتخابات میں یہ کہہ رہی ہے کہ تین طلاق کے مسئلہ پر مسلم خواتین نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے اگر بی جے پیبٹلہ ہاؤس، عشرت جہاں اور سوہرابددین فرضی انکاؤنٹر سمیت بھاگلپور، ہاشم پورہ۔ملیانہ، مظفرنگر، میرٹھ، ممبئی اور گجرات فسادات کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تو 2019 کے انتخابات میں مسلمان مرد بھی بی جے پی کو ووٹ دیں گے اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ہر سطح پر حکومت کی مخالفت جاری رہے گی. لوگوں کا کہنا تھا کہ فرضی انکاؤنٹر اور پولیس تحویل میں موت انسانیت کے تئیں سنگین جرم ہیں یہ حقوق انسانی اور حقوق زندگی کی کھلی خلاف ورزی دنیا کے ہر قانون میں اسے سنگین جرم ہی تصور کیا جاتا ہے۔ فرضی ا انسانی انسانی قتل ہے فرضی انکاؤنٹر نہ صرف جرم ہے بلکہ گناہ بھی ہے۔فرضی انکاؤنٹر کرنے والو کو قانون اور خدا دونوں کے تئیں جوان دہ ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر مہندر یادو، موسا حسن،، عبد مقیت ایڈووکیٹ، فیض الدین، سالم، محمدسلمان، قدرت اللہ، چنان مامو، محمد سہیل سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...