منسوخ نوٹس کی ضبطی کا معاملہ: سابق کارپوریٹر بم ناگا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی عرضی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 2:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز) سابق کارپوریٹر و ہسٹری شیٹر ناگاراج عرف بم ناگا نے بنگلورو کی ایک مقامی عدالت میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی عرضی داخل کی۔بم ناگا ' 14ا پریل کو اس کے گھر سے پولیس کی جانب سے 14.80کروڑ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کی ضبطی کے بعد سے فرار ہے۔ذرائع کے مطابق اپنی ضمانت کی عرضی میں ناگاراج نے کہا کہ عوام میں اس کی صاف شبیہ ہے اور پولیس اس معاملہ میں جھوٹے طور پر اسے ماخوذ کرتے ہوئے اس شبیہہ کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس نے کہا '' مجھے نہیں پتہ کہ میرے گھر سے کتنی رقم ضبط کی گئی ہے۔ مجھے شبہ ہے کہ میری شبیہہ کو متاثر کرنے کیلئے یہ ایک منظم سازش ہے۔کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کے معاملہ کے ملزم اومیش نے 7اپریل کو ناگراج کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اغوا کرتے ہوئے ناگراج کے گھر لے جایا گیا اور 50لاکھ روپے ادا کرنے پر اس کی رہائی عمل میں آئی۔ اس شکایت کے بعد پولیس نے ناگاراج کے مکان کی تلاشی لیتے ہوئے 14.80کروڑ روپے مالیت کی منسوخ شدہ نوٹس ضبط کئے۔ناگراج اور اس کے دو بیٹے شاستری ' گاندھی فرار ہوگئے۔ 2اپریل کو سنٹرل کرائم برانچ پولیس نے اومیش کو دیگر 13افراد کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ 9.1کروڑ روپے کی منسوخ شدہ کرنسی کو قانونی حیثیت رکھنے والی کرنسی سے تبدیل کرنے کا کام کررہا تھا۔ اسے بعدازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے کہا کہ اس معاملہ میں عدالت سے انہیں ہنوز کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اگر اس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوتی ہے تو ہم عدالت میں اعتراض کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کریں گے۔پولیس ذرائع نے کہا کہ ناگراج کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شبہ کیاجاتا ہے کہ ٹاملناڈو میں چھپا ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...