مرڈیشور کے پالی ٹکنک میں ٹویوٹا بنگلورو کمپنی کا کیمپس انٹرویو : ضلع کے کل 34طلبا منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st February 2018, 9:45 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:یکم فروری (ایس اؤنیوز)مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنک میں بنگلورو ٹویوٹا انڈسٹریز انجن انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کی طر ف سے منعقدہ کیمپس انٹرویو میں ضلع کے مختلف مقامات سے شریک ہوئے 34طلبا منتخب ہونے کی جانکاری پلیس منٹ افسر ،نائب پرنسپال کے مری سوامی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

کیمپس انٹرویو میں اترکنڑا ضلع کے سرسی ، کاروار، منڈگوڈ، کنداپور، منگلورو اور مرڈیشور کے ڈپلوما فائنل میں زیر تعلیم 67طلبا شریک ہوئے تھے۔ کیمپس انٹرویو میں شریک طلبا کاکمپنی کے ذمہ داران نے تحریری ٹسٹ کے ساتھ انٹرویو بھی لیا ، جس کی بنیاد پر 34طلبا کو منتخب کرلینےکی جانکاری دی گئی ہے۔ اس موقع پرمنتخب طلبا کو آر این ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے ، پرنسپال سنتوش آر اے نے مبارکبادی پیش کی ۔ انتخابی کارروائی میں ٹویوٹا کمپنی کے سنئیر مینجر پروین کمار اور اسکل ڈپارٹمنٹ بنگلورو کی منجولا رمیش نے نگرانی کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔