منشیات کے استعمال ،سڑکو ں پر تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق بیداری کے لئے بزرگ سائیکل سوار کی مہم؛ بھٹکل میں ایک دن رکنے کے بعد گوا کے لئے روانگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th December 2018, 2:06 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل13؍دسمبر (ایس او نیوز)سڑکو ں پر تحفظ ، منشیات کے استعمال اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اڑیسہ کے ایک بزرگ نے سائیکل پرسوارہو کر ملک کی 10 ریاستوں کا سفرکرنے کی مہم چلارکھی ہے۔ 

سیدفیضان نامی 62سالہ بزرگ 12دسمبر کو بھٹکل سے ہوتے ہوئے جب گوا کی طرف روانہ ہوئے تو ان سے بات چیت کرنے پر معلوم ہواکہ دس ریاستوں کے سفر کا منصوبہ جو انہوں نے بنایاہے اس کے مطابق اب تک اڑیسہ، آندھراپردیش، کرناٹکا، تملناڈو اور کیرالہ سے گزرکر انہوں نے3500کیلومیٹر کا سفر طے کرلیا ہے۔ اور اب مزید تقریباً 2500کیلومیٹر کا سفر طے کرنا باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ تقریباً 130تا140کیلومیٹر کا سفر طے کرتے ہیں۔پہاڑی اور چڑھاؤ والے راستے درپیش ہوں تو 60تا70کیلومیٹر تک کا سفر طے ہوتا ہے۔ سید فیضان نے بتایا کہ انہوں نے ایم کام تک تعلیم حاصل کی ہے اور وہ15برس تک دمام سعودی عربیہ میں اکاونٹنٹ اور آڈیٹر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ فی الحال وہ اڑیسہ کے کٹک میں واقع اشوک لی لینڈ کمپنی میں انٹرنل آڈیٹر کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ان کی دو لڑکیا ں ہیں جن میں سے ایک کی شادی ہوچکی ہے اور دوسری بنگلورو میں ایم بی اے کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ ان کی اس بیداری مہم کے سفری اخراجات اڑیسہ کا محکمہ آر ٹی او برداشت کررہا ہے۔ 



سید فیضان نے اپنی اس بیداری مہم کے تعلق سے بتایا کہ ہر سال لاکھوں افراد سڑک حادثات میں موت کے منھ میں چلے جاتے ہیں۔منشیات کا استعمال بھی انسانی جان کے لئے ہلاکت خیزہوتا ہے۔عوام او رنوجوانوں کو اس سلسلے میں بیدار ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ انسانی صحت کے فائدہ مند ماحول کو بنائے رکھنے کے لئے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا بہت ہی ضروری ہے۔اس میں ہر کسی کو آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا چاہیے۔

سید فیضان کی بھٹکل آمد کے موقع پر گلف کے ان کے ایک رفیق محمد فیاض لاٹ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے مہمان نوازی کی جبکہ معروف سماجی کارکن جناب نذیر قاسمجی نے اس عمر میں بھی سائکل پر سوار ہوکر  ملک کا چکر کاٹنے پر ان کی ہمت کی داد دی  اور خراج تحسین پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔