امریکی کمپنی کا کمبوڈیا میں غریب خواتین کے دودھ کا کاروبار;کمبوڈین وزیراعظم نے ماؤں کا دودھ فروخت کرنے کا نوٹس لے لیا

Source: S.O. News Service | Published on 29th March 2017, 11:15 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،29مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا کی ایک کاروباری کمپنی نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا کی بچوں کو دودھ پلانے والی غریب خواتین سے ان کا دودھ خرید کر اسے امریکی مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کیا ہے۔ دوسری جانب کمبوڈیا کی حکومت نے اس انوکھے کاروبار کے منظر عام پر آنے کے بعد اس پر فوری طور پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ امریکا کی ایک کاروباری فرم’امبروزیا لابز‘ نے گذشتہ چند ہفتوں سے کمبوڈیا کی غریب ماؤں سے ان کا دودھ خریدنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ یہ کمپنی ماؤں کے دودھ کو فریز کرنے کے بعد اسے فی 147 ملی لیٹر کو 20 ڈالر کیعوض امریکا میں فروخت کررہی تھی۔
کمبوڈین وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ ایک مکتوب میں ماؤں کے دودھ کی خریدو فروخت اور اس کی برآمد روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کا حکم دیا گیا۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کمبوڈیا ایک غریب ملک ہے اور ہمیں معاشی مسائل کا بھی سامنا ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ مائیں اپنا دودھ بیچنے پر مجبور ہوجائیں۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کمبوڈین کسٹم حکام نے ماؤں کا دودھ بیرون ملک سے باہر بھیجنے کا عمل حکومتی فیصلے تک ملتوی کردیا تھا۔بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے’یونیسیف‘ نے غریب خواتین سے ان کا دودھ خریدنے کو انہیں بلیک میل کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس مکروہ دہندے کی شدید مذمت کی ہے۔ دارہ برائے اطفال کی طرف سے کمبوڈین حکومت کے تازہ فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...