کیلی فورنیا میں جنگل کی آگ سے 17 ہزار ہیکٹر کا علاقہ خاکستر، دو افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th July 2018, 12:37 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن29جولائی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )کیلی فورنیا کے شمالی حصے میں بھڑکنے والی جنگل کی آگ نے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور کر دیا ہے، جب کہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔فائر فائٹرز کے ترجمان سکاٹ میکلین نے بتایا کہ آگ راستے میں آنے والی ہر چیز جلا کر بھسم کر رہی ہے۔آگ اب تک 17 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے کو جلا کر راکھ کر چکی ہے۔ دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں ایک پرائیویٹ بل ڈوزر آپریٹر اور دوسرا فائر فائٹر تھا۔ دونوں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے تھے۔جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں فائر ڈپارٹمنٹ کے کیپٹن سکاٹ کینی نے کہا ہے آگ پر تین فی صد قابو پا لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کیا گیا ہے کہ بہت زیادہ درجہ حرارت اور دشوار گزار راستوں اور نا ہموار زمین کے باعث فائر فائٹرز کو شعلوں پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔کینی نے بتایا کہ اس وقت 497 گھروں کو جنگل کی آگ سے خطرہ ہے، جب کہ 15 مکان پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں تین فائر فائیٹرز زخمی ہو گئے ہیں۔شمالی کیلی فورنیا میں آگ معروف یو سیمیٹی نیشنل پارک کے نزدیک لگی ہوئی ہے۔ انتظامیہ نے پارک پہلے ہی خالی کروا لیا تھا۔ ریاست کے جنوبی حصے میں جنگل کی آگ سے آئیڈل والڈ قصبہ متاثر ہوا ہے اور تقریباً 12 ہزار لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر جانا پڑا ہے۔حکام نے آگ لگانے کے شبہے میں ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔کیلی فورنیا کے گورنر جیری براؤن نے ریاست کے دونوں حصوں میں، جہاں آگ بھڑک رہی ہے، ایمرجینسی نافذ کر دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...