کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہو گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th October 2017, 7:45 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن15اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی ہوئی آگ ابھی تک کنٹرول سے باہر ہے۔ گزشتہ سات ایام سے لگی ہوئی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہونے والے افراد کی کم از کم تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں صرف 22 افراد سونوما کاؤنٹی میں جھلس کر لقمہ? اجل بنے ہیں۔ حکام کے مطابق کیلیفورنیا میں آگ لگنے کے کسی بھی واقعے میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو جنگلاتی آگ والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ مختلف امریکی ریاستوں کے دس ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ جنگلاتی آگ کے علاقے کا حجم دو لاکھ چودہ ہزار ایکڑ بتایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔