مسلمان رمضان کے آخری عشرہ میں توبہ استغفار کی کثرت کریں :ڈاکٹرازہری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2016, 2:45 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کالی کٹ 27 جون (ایس او نیوز)رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں عبادت وریاضت ،توبہ استغفار کے بے شمار فضائل ہیں ۔مسجد میں ایک لمحہ کااعتکاف حصول جنت کا اہم زریعہ ہے ۔آخری عشرہ کی اہم طاق راتوں میں شب غذاری قیام اللیل اہم عبادتوں میں سے ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جامعہ مرکز الثقافہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے آج یہاں کالی کٹ میں منعقد ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان آخری عشرہ میں توبہ استغفار کی کثرت کریں ، اس سلسلہ میں مرکز الثقافہ کے زیر اہتمام 29جون کو عظیم الشان پیمانہ پر صحن مرکز میں ایک روز روحانی کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہاہے ۔جس میں سادات کیرالہ ،مشائخ اور ریاست کی اہم مقتدر شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شریک ہورہے ہیں ۔ڈاکٹر ازہری نے پروگرام کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ بعد نماز ظہر قرآن اجلاس کا انعقاد ہوگا جس کا افتتاح سی محمد فیضی کرینگے ۔جس میں بحیثیت مقرر خصوصی ابوبکر ثقافی ہونگے ۔تین بجے بدر مولود ہوگا،حضرت سیدعبدالفتاح سر پرستی فرمائیں گے ۔بعد نماز عصرقصیدہ بردہ شریف ہوگا جسکی صدارت سید زین العابدین بافقیہ کرینگے ۔بعدہ عظیم الشان پیمانہ پر اجتماعی افطار پارٹی ہوگی ۔عشاءاور تراویح نماز کے بعد وسیع پیمانہ پر روحانی کانفرنس منعقد ہوگی ۔جس میں بحیثیت مقرر خصوصی آل اندیا سنی جمعیة العلماءکے جنرل سکریٹری ہونگے ۔جس کا افتتاح سنی جمعیة العلماءکیرالہ کے صدر ای سلیمان مسلیارکرینگے ۔انہوں نے بتایا کہ رات کے آخری حصہ میں مجلس توبہ ،تہلیل ذکر اور خصوصی دعاءہوگی ۔ڈاکٹر ازہری نے بتایا کہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔اجلاس کے اہم شرکاءسید یوسف البخاری ،سید علی بافقیہ ، ای سلیمان مسلیار سید ابراہیم خلیل بخاری،مولانا عبدالقادر ،ایم اے ایچ ازہری ،دکتورحسین ثقافی ،رحمة اللہ ثقافی ،سید حبیب کویا،سید ضیاءالمصطفے ،سید پی کے ایس ،سید شرف الدین جمل الیل ،سید تراب ثقافی ،سید طہ ،سید صالح تراب ،اے پی محمد مسلیار سمیت دیگر اراکین جامعہ موجود ہونگے ۔
 

1 Comment

  • image
    abdul karim amjadi 7 Years Ago

    ماشاء اللہ دعوت دین کے فروغ میں آپکا اہم قدم ہے ۔ مرکزالثقافہ آپ کی تمام ٹیم کا شکریہ اد کرتا ہے اور دعا گو ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...