پینے کے پانی کی اسکیم پر مناسب عمل میں کرناٹک حکومت ناکام : کیگ رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th June 2017, 11:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور ،7جون (ایس او نیوز ) کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( کیگ ) نے قومی دیہی پینے کے پانی کے پروگرام پر عمل میں کم قابل اطمینان پیشرفت پر کرناٹک حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ حکومت 50فیصد نشانہ کے برخلاف دیہی آبادی کے صرف 14فیصدکو ہی فی کس 55لیٹر پانی فراہم کرسکی۔قانون ساز اسمبلی میں مالیاتی سال 2016کی ادارہ جات مقامی پر کیگ کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں دوپروجیکٹس پر 14.45کروڑ روپے کے مصارف کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ رائچور ضلع کے دیوادرگا تعلقہ کے سالکیہ پور اور 9دیگر مواضعات کے علاوہ جنوبی کنڑ ضلع کے منگالورو تعلقہ کے کنی گولی اور دیگر 17مواضعات میں ملٹی ۔ولیج اسکیم کے مناسب طور پر فائدے حاصل نہ ہوسکے کیوں کہ ان پروجیکٹس کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کی گئی۔اس رپورٹ میں کہا گیا کہ بارش کے پانی کا تحفظ نہیں کیا گیااور دیئے گئے نشانہ کے 99کاموں میں سے صرف 10فیصد کام 2012-13تا 2015-16کے درمیان کئے گئے ۔اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ریاست کے 176تعلقہ جات میں سے 76میں جانچ کے لیب قائم نہیں کئے گئے ۔ تعلقہ اور ڈسٹرکٹ لیبس غیر کارکرد رہے کیوں کہ تمام پیمائشوں بشمول بیکٹریا کی پیمائش کے لحاظ سے تجزیہ نہیں کئے گئے ۔ریاست کیلئے 2012-13تا 2015-16 کے درمیان منظورہ جملہ 9519پانی کو صاف کرنے کے جملہ یونٹس کے برخلاف صرف 5941یونٹس نے ہی کام کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔