بچیوں سے ریپ پر موت کی سزا کی ہوسکتی ہے تجویز
نئی دہلی ،20؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )مرکزی حکومت نے پوکسو ایکٹ میں ترمیم کرنے پر مباحثہ کر رہی ہے ۔ سپریم کورٹ کو جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ وہ پوکسو ایکٹ میں ترمیم کی تیاری کر رہی ہے۔اس ایکٹ میں تبدیلی کے بعد 0۔12سالہ بجیو ں سے ریپ کے معالات میں سزا کا پرویزن لایا جا رہاہے۔ معاملہ کی آندہ سماعت27اپریل کو تے کی گئی ہے۔پوکسو ایکٹ میں ترمیم کے تحت عدالت عظمیٰ میں عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے حکومت سے پوچھاکہ وہ بچیوں کے ساتھ ریپ کے بڑھتے معاملات کوروکنے کے لیے قانون میں کس طرح کی ترمیم کر رہے ہیں۔ اس پر حکومت نے بتایا کہ پوکسو ایکٹ میں تجویذ کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔اس ترمیم کے بعد0سے 12 سالہ بچیوں کے ریپ اور قتل معاملہ میں سزاے موت کی تجویزپیش کی جائے گی ۔