کابینہ میں توسیع کے لئے کانگریس لیڈروں کا تانتا سدرامیا کے ارد گرد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th October 2018, 11:10 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزارت کی توسیع اور ردوبدل کے متعلق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی تصدیق کے فوراً بعد وزارت کے دعویداروں کا تانتا سابق وزیراعلیٰ اور رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا کے پیچھے بندھ گیاہے۔ آج وزارت کے دعویداروں نے کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ اور سدرامیا سے الگ الگ ملاقات کرکے ان سے وزارت کی تشکیل کے متعلق تبادلۂ خیال کیا اور وزارت کے لئے اپنی دعویداری پیش کی،سدرامیا سے ملاقات کرنے والوں میں دنیش گنڈو راؤ ، اراکین اسمبلی ڈاکٹر سدھاکر ، توکا رام ، رکن کونسل ریونا اور دیگر لیڈران شامل تھے۔اگلے ہفتے ریاستی کابینہ میں توسیع کرنے وزیر اعلیٰ کمار سوامی کے واضح اشاروں کے درمیان وزارت پر اپنی دعویداری کو مضبوط کرنے کے لئے سدرامیا سے ان لیڈروں کی ملاقات اہمیت کی حامل تصور کی جارہی ہیں۔ سدرامیانے دنیش گنڈو راؤ اور کے پی سی سی کارگزار صدر ایشور کھنڈرے سے الگ بات چیت کی اور ریاستی کابینہ کی تشکیل کے متعلق اعلیٰ کمان کی طرف سے انہیں جو اختیار دیاگیا ہے اس کے متعلق اپنا موقف واضح کیا۔ وزارت کی توسیع کے مرحلے میں علاقائی ، ذات پات اور سینارٹی کو ملحوظ رکھتے ہوئے نمائندگی دینے کے متعلق تبادلۂ خیال کیاگیا۔ کانگریس کے حصے میں آنے والے 6وزارتوں کے لئے 22 سے زائد دعویدار ہیں ، ان میں سے بعض وزارت نہ ملنے پر پارٹی کو خیر باد کہنے کی دھمکی دینے لگے ہیں۔اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے کیا حکمت عملی اپنائی جائے اس پر سدرامیا نے پارٹی لیڈروں سے تبادلۂ خیال کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...