کابینہ نے راجستھان کے معاملے میں درج فہرست علاقوں کے اعلان کو منظوری دی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 11:34 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی25اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں آئینی حکم (سی۔ او) 114 بتاریخ12فروری1981کورد کرتے ہوئے آئین ہند کی پانچویں فہرست کے تحت راجستھان کے معاملے میں درج فہرست علاقوں کے ا علان اورنئے آئینی حکم کی اشاعت کو منظوری دی ہے۔نئے آئینی حکم کی اشاعت سے اس بات کو یقینی بنایاجاسکے گا کہ راجستھان کے درج فہرست قبائل کو آئین ہند کی پانچویں فہرست کے تحت دستیاب تحفظ سے متعلق اقدامات کا فائدہ ملے۔حکومت راجستھان نے آئین ہند کی پانچویں فہرست کے تحت راجستھان ریاست میں درج فہرست علاقوں کی توسیع کے لیے درخواست کی ہے۔آئین ہند کی پانچویں فہرست کے تحت دستیاب تحفظ سے متعلق اقدامات سے راجستھان کے بانس واڑا، ڈونگر پور، پرتاپ گڑھ میں اور اودے پور، راج سمند، چتوڑ گڑھ، پالی اور سروہی اضلاع کے جزوی علاقوں میں رہنے والے درج فہرست قبائل کوفائدہ ملے گا۔تین مکمل اضلاع یعنی بانس واڑا، ڈونگر پور، پرتاپ گڑھ، 9 مکمل تحصیلوں، ایک مکمل بلاک اور 46 مکمل گرام پنچایتوں جن میں راجستھان کے اودے پور، راج سمند، چتوڑ گڑھ، پالی اور سروہی اضلاع کے 227 گاؤ ں شامل ہیں، پر مشتمل علاقے کو راجستھان ریاست میں درج فہرست علاقوں میں شامل کیا جائے گا۔ درج فہرست علاقو ں کے ا علان کے سلسلے میں کوئی اضافی فنڈ مختص کئے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ تیز رفتار ترقی کو عملی جامہ پہنائے جانے کے لئے درج فہرست علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سیمرکزی اور ریاستی حکومت کی موجودہ اسکیموں میں قبائلی ذیلی منصوبے کا (جس کا نام بدل کراب قبائلی ذیلی اسکیم کردیا گیا)حصہ ہوگا۔آئینی ہندکی پانچویں فہرست)دفعہ 244(1)( کے پیرا گراف6(1) کے مطابقدرج فہرست علاقوں سے مراد ایسے علاقوں سے ہے جنہیں صدرجمہوریہ کے حکم کے مطابق درج فہرست علاقے قرار دیا گیا ہے۔آئین کی پانچویں فہرست کے پیرا گراف 6(2) کے ضابطوں کے مطابق صدرجمہوریہ کسی بھی وقت ریاست کے گورنر کے مشورے سے کسی بھی ریاست میں کسی درج فہرست علاقے کے رقبے میں اضافہ کرسکتے ہیں اور کسی بھی ریاست یا ریاستوں کے معاملے میں متعلقہ ریاست کے گورنر کے مشورے سے اس پیرا گراف کے تحت دیئے گئے کسی بھی حکم یا احکامات کو رد کرسکتے ہیں اور درج فہرست علاقوں کے سلسلے میں علاقوں کی تشریح کے لئے نئے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔سب سے پہلے سال 1950 میں درج فہرست علاقوں کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔اس کے بعد 1981 میں راجستھان ریاست کے لئے درج فہرست علاقوں کے مخصوص اعلان سے متعلق آئینی احکامات جاری کئے گئے تھے۔سال 2011 کی مرد م شماری کی مطابق درج فہرست قبائل کی آبادی میں تبدیلی آنے اور نئے اضلاع تیار ہونے ؍ قائم کئے جانے کی وجہ سے حکومت راجستھان نے راجستھان ریاست میں درج فہرست علاقوں کی توسیع کے لیے درخواست کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...