بیندور:طیش میں آکر ماں باپ پر حملہ کرنے والے بیٹے نے کی خودکشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2017, 1:45 AM | ساحلی خبریں |

کنداپور12؍اگست(ایس او نیوز) انتہائی طیش کی حالت میں اپنے بوڑھے ماں باپ پر حملہ کرنے کے بعدخوفزدہ بیٹے کے ذریعے کنویں میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلینے کی واردات بیندور کے بیجور گاؤں میں پیش آئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ راگھو نامی نوجوان دھرمستلا مندر جاکردو دن بعد علی الصبح گھر واپس لوٹا تو گھر کا دروازہ بندتھاکیونکہ ابھی اس کے والدین جاگے نہیں تھے۔ راگھو نے گھر کے دروازے پر مسلسل دستک دی مگر گہری نیند میں ہونے کی وجہ سے اس کے والدین منجو (۶۷سال) اورہیریاکّا (۵۷سال)کو جاگنے اور دروازہ کھولنے میں کچھ زیادہ ہی دیر لگی۔ اس بات پر مشتعل راگھو نے دروازہ کھولتے ہی پا س پڑا ہوا جلانے کی لکڑی کا ٹکڑا اٹھا لیا اور اپنے والد اوروالدہ پر پے در پے وار کرنے لگا۔ جب بوڑھے ماں باپ چوٹ برداشت نہ کرتے ہوئے بیہوش ہوکر گرپڑے تو راگھو کو احساس ہوا کہ اس نے انہیں قتل کردیا ہے۔ جرم کے احساس سے خوفزدہ راگھونے وہاں سے بھاگ کر قریب میں موجود ایک کنویں میں چھلانگ لگادی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

اس ہنگامے سے جاگنے والے پڑوسیوں نے گھر میں زخمی اور بے ہوش پڑے ہوئے منجو او راس کی بیوی کو کنداپورکے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا جہاں پر ان کاعلاج کیا جارہا ہے۔پتہ چلا ہے کہ راگھو پچھلے کچھ عرصے سے اسی طرح اپنا ذہنی توازن کھوبیٹھتا رہا ہے اور اکثر بے قابو ہوکر پرتشدد حرکتیں اس سے سرزد ہوجایا کرتی تھیں۔

بیندور پولیس انسپکٹر اور دیگر عملے نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔