بیندور:’ یکش گانا‘ کا مظاہرہ کرنے کے دوران اسٹیج پر ہی مشہور کلاکارکی موت
بیندور 11؍مارچ (ایس او نیوز)ساحلی کرناٹکا میں ہندو دیومالائی کہانیوں پر مبنی ’یکش گانا‘ڈرامہ عوام میں بھی بہت ہی مقبول ہے۔اس فن کے مظاہرے کے دوران اسٹیج پر ہی نامورفنکار ہوڈوگوڈو چندرا ہاساکی موت واقع ہوگئی جس سے ان کے ساتھی فنکار اور تماشائی حیران و ششدر رہ گئے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق چندراہاسا بیندور کے قریب جوگیجاڈو ایلاجیتا نامی گاؤں میں یکش گانا ڈرامہ ’بھیشما ووجیا‘ میں ’سالوا‘ کا رول اداکررہے تھے،جس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔چندراسہا کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ انہوں نے مختلف یکش گانا گروپوں کے ساتھ منسلک ہوئے اپنی بہترین اداکاری کے شہرت پائی تھی۔ یکش گانا کی دنیاسے وابستہ فنکاروں اور پرستاروں نے چندراہاسا کی موت کو یکش گاناکے فن کے لئے زبردست نقصان قرار دیا ہے۔