بیلندور جھیل کے اطراف کی تمام صنعتیں بند کی جائیں، صفائی کا کام بھی کرنے نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 20th April 2017, 2:11 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:19/اپریل(ایس او نیوز)نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے بنگلورو کی بیلندور جھیل کے اطراف تمام صنعتوں کو بند کرنے کی ہدایت دی اور جھیل، اس کے اطراف میں فضلہ پھینکتے ہوئے پائے جانے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی۔اس پیانل میں تمام طرح کی آلودگی سے جھیل کو پاک بنانے کے لئے ریاستی حکام کو ایک ماہ کا وقت دیا۔ این جی ٹی کے چیف جسٹس سواتنتر ا کمار کی زیر قیادت بنچ نے کہا کہ صنعتیں ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی ہدایات کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ زہریلے فضلے کے سبب 17فروری کو اس جھیل میں آگ لگ گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً 3گھنٹوں تک کسی نے بھی آگ کو نہیں دیکھا۔ بنچ نے کہا کہ بیلندور جھیل کے حدود میں قائم تمام صنعتیں فضلہ خارج کررہی ہیں۔ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری بند ہوجائیں۔اس نے کہا کہ اندرون مقررہ حد فضلے کے تجزیے اور مشترکہ ٹیم کے معائنہ تک کسی بھی صنعت کو چلانے کی اجازت نہیں رہے گی۔بنچ نے کہا کہ اس جھیل کے بفرزون میں کسی بھی قسم کے بلدیہ کے ٹھوس فضلے یا گھریلو فضلے کو نہیں ڈالاجانا چاہئے۔ اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی پائے گئے تو اس پر 5لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ٹریبونل نے کرناٹک حکومت سے خواہش کی کہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ 'لیک ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی فوری طور پر جھیل کی صفائی کا کام شروع کرتے ہوئے اندرون ایک ماہ رپورٹ پیش کرے۔ یہ جھیل بنگلورو کے 262جھیلوں اور تالابوں میں سب سے بڑی جھیل ہے جہاں پر شہر کا 40فیصد سیوریج ڈالا جاتا ہے۔ قبل ازیں مئی 2015اور اگست 2016میں میتھائن گیس پیدا ہونے کے سبب اس جھیل میں آگ لگ گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...