انفوسس کا منافع سات فیصد بڑھا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th January 2017, 12:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور، 13جنوری (ایس او نیوز) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی دوسری بڑی کمپنی انفوسس لمیٹڈ نے رواں مالی سال کے تیسرے سہ ماہی میں 3708 کروڑ روپے کا فائدہ حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی سہ ماہی کے 3465 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں سات فیصد زیادہ ہے ۔کمپنی کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کی آج ہوئی میٹنگ کے بعد جاری مالی حساب کتاب کے مطابق 31 دسمبر کو ختم سہ ماہی میں کمپنی کا کل کاروبار 17273 کروڑ روپے رہا ،جبکہ سال 2015-16کے تیسرے سہ ماہی میں یہ 15902 کروڑ روپے رہا تھا۔بورڈ آف ڈائرکٹرز نے پانچ روپے قیمت کے اسٹاک پر 11 روپے کا عبوری منافع دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے تیسرے سہ ماہی تک کمپنی نے 10 روپے فی شیئر کا عبوری منافع دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...