بنگلورو اور منگلورو کے درمیان کے ایس آر ٹی سی بس سرویس بحال؛ کیرالہ اور کورگ کے لئے بھی بس سروس پھر سے شروع

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th August 2018, 11:22 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،20؍اگست(ایس او نیوز)کیرلا منگلورو اور کورگ کے علاقوں میں بارش کی زبردست تباہی کے سبب ان علاقوں کو بسوں کی آمد ورفت کا جو سلسلہ رکا ہوا تھا اسے بحال کردیا گیا ہے۔

کے ایس آر ٹی سی نے آج اپنی کیرلا ، منگلور اورکورگ سرویس پھر سے شروع کردی ہے۔ کیرلا کے لئے تمام بسوں کی روانگی اب کدرے مکھ کے راستے  سے ہوگی۔ منگلور کے لئے بھی بسوں کی روانگی کا سلسلہ کل رات سے بحال ہوگیا۔

منگلور وکی طرف جن بسوں کو روانہ کیا جارہا ہے، ان بسوں کی نگرانی کے لئے گھاٹ سیکشن میں خصوصی عملہ متعین کیاگیا ہے، خاص طور پر ان مقامات پر جہاں زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ہیں یا پھر سڑکوں پر دراڑیں پڑی ہیں وہاں پر بسوں کے گزرتے وقت خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔

کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے منگلور وکے لئے ایرا وت بس سرویس بحال کردی گئی ہے، جبکہ دیگر کے ایس آر ٹی سی بسوں کی بحالی کا سلسلہ آج کسی بھی وقت چل پڑنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کیرلا کے یرنا کولم کوٹایم ، ترچور، پالگھاٹ، کالی کٹ اور تروندرم کے لئے آج کے ایس آر ٹی سی خدمات بحال ہوگئیں۔ دوسری طرف بارش سے بدحال کیرلا میں آج فضائی خدمات بھی بحال ہوگئیں۔

پچھلے ایک ہفتے سے بارش کے سبب بند کیرلا کے کوچن ایر پورٹ کو آج جزوی طور پر کھولا گیا۔ بنگلور وسے اڑان بھرنے والے ایر انڈیا کے طیارے نے یہاں کے بحریہ ایر بیس پر لینڈنگ کی ۔راحت کاری اشیاء کے ساتھ سو سے زائد مسافر اس طیارے سے کوچی کے لئے روانہ ہوگئے۔ یہاں کے بحریہ بیس پر امدادی اشیاء اتار لی گئیں۔ اس کے علاوہ منگلور اور ہاسن کے درمیان بھی آج سے کے ایس آر ٹی سی بس خدمات بحال کردی گئیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...