کمٹہ میں کار اور بس کے درمیان بھیانک تصادم؛ تین ہلاک؛ چار زخمی (اپڈیٹیڈ نیوز)

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2017, 10:42 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 24/جولائی (ایس او نیوز)  یہاں دیوگی نیشنل ہائی وے 66 پر ہوئے کار اور بس کے درمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں دو لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ ایک بچہ منی پال لے جانے کے دوران راستے میں توڑ دیا۔ حادثے میں چار دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں  جن میں ایک  بچہ  بھی شامل ہے۔

حادثہ پیر کی صبح اُس وقت پیش آیا جب  مینگلور سے گوکرن کی طرف جانے والی کار کا پہیہ اچانک پھٹ جانے کے نتیجے میں مخالف سمت سے آنے والی بس سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگتے ہی کار ڈرائیور سمیت کار پر سوار ایک خاتون نے موقع پر ہی دم توڑدیا، جبکہ کار پر سوار پانچ لوگ شدید زخمی ہوگئے، جس میں سے ایک بچے نے بعد میؓں دم توڑ دیا۔  حادثے میں کار کا اگلا حصہ بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بس کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد منی پال روانہ کیا گیا  ۔

مرنے والوں کی شناخت کار ڈرائیور پرشنا ، کار پر سوار ششی کلا اور اس کا تین سالہ بیٹا شاشوت  کی حیثیت سے کی گئی ہے، جبکہ  زخمیوں میں نندنی، سومیا، ششانک  اور سچن شامل ہیں، ان سبھی کا تعلق مینگلور سے بتایا گیا ہے۔

ٹکر لگتے ہی کمٹہ دیوگی نیشنل ہائی وے پر ٹریفک نظام متاثر ہوا،  مگر پولس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچتے ہوئے ضروری اقدامات کئے۔

کمٹہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...