سرسی میں بس اور ایمولینس کے درمیان خطرناک ٹکر؛ دو ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2017, 4:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 27/مئی (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے سرسی میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ پرائیویٹ بس اور ایمبولینس کے درمیان رات قریب 12:15 بجے پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس سرسی سے بنگلور جارہی تھی، جبکہ ایمبولینس ہبلی سے سرسی آرہی تھی کہ بیسل کوپّا  میں   ہاویری۔ہبلی کراس پر دونوں سواریاں  ایک دوسرے سے تیز رفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔ 

حادثے میں ایمبولینس کلینر سداپور کے رہنے والے جگدیش  چینیّا  کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ ایمبولینس ڈرائیوربالا کرشنا نائیکڑ اسپتال لے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ دیا۔

حادثے میں بس پر سوار کسی بھی شخص کو کوئی چوٹ نہیں لگی، جبکہ ایمبولینس کے پرخچے اُڑگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی ایس آئی سیتارام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور سواریوں کو الگ کرتے ہوئے ہائی وے کا سواریوں کے گذر کے لئے صاف کردیا۔ ڈی وائی ایس پی ناگیش شیٹ اور سرکل پولس انسپکٹر کرشنانند نے بھی بعد میں موقع واردات کا جائزہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...