اُترکنڑا کے مختلف علاقوں میں سنگھ پریوار کے کارکنوں کے ہنگاموں سے بھٹکل میں بھی تشویش کی لہر؛ کل بدھ کو بھٹکل بندکا اعلان؛ مرڈیشورکے ایک مکان پر پتھرائو

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2017, 2:57 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12ڈسمبر (ایس او نیوز) گذشتہ کچھ دنوں سے ضلع اُترکنڑا کے مختلف شہروں میں ہورہے سنگھ پریوار کے کارکنوں کے احتجاج کے نام پر  ہنگاموں کو دیکھتے ہوئے  شہر بھٹکل کے عوام میں بھی تشویش پائی جارہی ہے، ایسے میں وہاٹس ایپ پر کنڑا کا ایک مسیج تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کل بدھ کو بھٹکل، مرڈیشور اور شرالی میں بند منایا جائے گا۔ خبر ملی ہے کہ اس سے پہلے شام تک سوشیل میڈیا پر جو مسیج وائرل ہوا تھا، اُس پر صرف مرڈیشور اور شرالی میں بند منائے جانے کا اعلان تھا، مگر دیر رات کو نئے وائرل ہونے والے مسیج میں بھٹکل کا بھی نام شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے 12 ڈسمبر سے 14ڈسمبر تک ضلع بھر میں احتجاج یا احتجاجی ریلی نکالنے پر پابندی عائد کررکھی ہے اور چار سے زائد لوگوں کو ایک جگہ پر جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، مگر پابندی عائد ہونے کے بائوجود آج منگل کو سرسی میں بی جے پی اور سنگھ پریوار کے کارکن ڈی سی کی حکم عدولی کرتے ہوئے  بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے اور توڑپھوڑ شروع کردی تھی، جس پر پولس نے وہاں لاٹھی چارج کیا تھا۔

وہاٹس ایپ مسیج کو دیکھتے ہوئے بھٹکل کے مسلمانوں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ بی جے پی کے بند میں حصہ نہیں لیں گے اور شہر میں مسلمانوں کی تمام دکانیں اور کاروباری ادارے حسب معمول کھلی رہیں گی۔

اُدھر مرڈیشور میں آج منگل کی شب قریب 11:30 بجے  ایک مکان پر کچھ شرپسندوں نے دو چار پتھر پھینکے ہیں اور فرار ہونے سے پہلے انہوں نے متعلقہ مکان کے باہر روڈ پر ایک ٹائر کا ٹکڑا جلا کر چھوڑ دیا ہے۔وہاٹس ایپ کے ذریعے واقعے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ہے۔

اس تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے مرڈیشور جماعت کے ذمہ دار جناب وسیم منّا نے بتایا کہ  محمد حُسین مولانا کے مکان پر کچھ شرپسندوں نے دو چار پتھر پھینکے ہیں، جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، البتہ پتھر کی آواز سنتے ہی گھر کے لوگ باہر آگئے جنہیں دیکھ کر  شرپسند ٹائر کا ایک جلا ہوا تکڑا  روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  پولس کو خبر کرتے ہی مرڈیشور پی ایس آئی سمیت پوری ٹیم پل بھر میں مولانا کے مکان کے باہر پہنچ گئی۔ ڈی وائی ایس پی مسٹر شیوکمار نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں پولس بے حد متحرک ہے اس لئے کسی کو ڈرنے یا خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی کچھ ہی منٹوں میں مرڈیشور جائے وقوع پر پہنچ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...