پابندی کے بعد برقینی کی فروخت میں 200فیصد اضافہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 24th August 2016, 6:26 PM | عالمی خبریں |

پیرس،24اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس کے بیشتر علاقوں میں حکام نے اس لباس پر یہ کہتے ہوۂ پابندی عائد کر دی ہے کہ یہ سکیولرزم کے قانون کے منافی ہے۔اسلامی طرز کا مکمل تیراکی کا لباس برقینی بنانے والی آسٹریلین خاتون کا کہنا ہے کہ پیرس میں برقینی پر پابندی نے اس کی فروخت میں مزید اضافہ کیا ہے۔اس لباس میں جسے برقہ اور بکینی کے الفاظ کے امتزاج سے برقینی کا نام دیا گیا ہے خواتین کے صرف چہرہ، ہاتھ اور پاؤں دکھائی دیتے ہیں۔آہدہ زنیتی جو برکینی یا بُرقینی نام کو اپنا ٹریڈ مارک قرار دیتی ہیں کا کہنا ہے کہ ان کے اس لباس کی فروخت میں 200فیصد اضافہ ہوا ہے۔سڈنی کی 48سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ تیراکی کا یہ لباس آزادی اور صحت مند زندگی کا ترجمان ہے نہ کہ جبر کا۔زینتی کا کہنا ہے کہ اس لباس کے بنانے کا بنیادی مقصد مسلمان خواتین کو بھی آسٹریلیا کی ساحلی زندگی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا تھا۔
زینتی کا کہنا ہے کہ اس لباس کے بنانے کا بنیادی مقصد مسلمان خواتین کو بھی آسٹریلیا کی ساحلی زندگی میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ان کا کہنا تھا میں چاہتی تھی کہ میری بیٹیاں بڑی ہوں تو ان کے پاس چیزوں کے انتخاب کی آزادی ہو۔مجھے فرق نہیں پڑتا اگر وہ بکینی کا انتخاب کرتی ہیں۔ یہ ان کی مرضی ہے۔ اس پوری دنیا میں کوئی مرد نہیں جو ہمیں یہ بتائے کہ ہم کیا پہنیں اور کیا نہیں۔ان کے بقول وہ کسی حد تک فرانس میں برقہ پر پابندی اور اسلام کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی کی خبروں سے متاثر ہوئی تھیں۔فرانس کے بیشتر علاقوں میں حکام نے اس لباس پر یہ کہتے ہوۂ پابندی عائد کر دی ہے کہ یہ سکیولرزم کے قانون کے منافی ہے۔یہ بحث فرانس میں حالیہ شدت پسند حملوں کے بعد زیادہ حساس ہو گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...