جنوبی کشمیر میں برہان وانی کا جانشین سبجار احمد مارا گیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th May 2017, 12:37 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،27؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حزب المجاہدین کے مبینہ کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کے بعد اس کی جگہ لینے والا سبجار احمد بھٹ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ترال علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک اور دہشت گرد کے ساتھ آج مارا گیا۔دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد وادی میں کئی مقامات پر پتھراؤ کے واقعات شروع ہوگئے۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی وید نے کہا کہ آج صبح ترال کے سویموہ علاقے میں تصادم میں مارے گئے دو دہشت گردوں میں سے ایک برہان وانی کا جانشین سبجار احمد بھٹ ہے۔پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں حزب المجاہدین کے کچھ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر یہاں سے 36 کلو میٹر دور ترال کے سویموہ گاؤں میں محاصرہ اور سرچ مہم شروع کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات کو ترال علاقے میں فوج کی گشتی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی تھی جس کے بعد مہم شروع کی گئی۔افسر نے بتایا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے ٹھکانے کی طرف بڑھنے لگے تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔افسر نے کہا کہ پلوامہ میں ترال اور اننت ناگ ضلع میں کھانبل سمیت جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں پتھراؤ کے واقعات درج کی گئے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں مظاہرین کوبھگانے میں لگی ہیں۔جنوبی کشمیر میں گزشتہ سال8جولائی کو برہان وانی مارا گیا تھا۔ اس کی موت کے بعد وادی کشمیر میں مہینوں تک تشدد پھیلا رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...