انتخابات جلد کرانے کا مطالبہ کرنے والے حکام کا دھمکایا جا رہا: عمر عبداللہ
سرینگر، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پیر کو دعوی کیا کہ جن افسران نے جموں کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات کروانے کی حمایت کی تھی انہیں اب ڈرایا اور دھمکایا جا رہا ہے۔سابق وزیر اعلی نے ٹویٹر پر کہا کہ میں یہ جان کر حیران ہوں کہ جن افسران نے جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرانے کی حمایت کی تھی، اب انہیں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ عبداللہ الیکشن کمیشن کے ریاستی اسمبلی انتخابات، لوک سبھا انتخابات کے ساتھ نہیں کروانے کے فیصلے کو لے کر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔عبداللہ نے کہا کہ کوئی ایماندار افسر ان دھمکیوں سے نہیں ڈرے گا۔ ہمیں ذاتی فوائد سے آگے بڑھ کر لوگوں کے مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے۔جو لوگ ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں وہ ریاست میں طویل وقت تک نہیں رہ سکیں گے۔