براڑی معاملہ: اجتماعی خودکشی میں ’بیڑی والے بابا‘ کا ہاتھ، نامعلوم شخص کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 1:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) براڑی میں ایک ہی خاندان میں ہوئیں 11 اموات کا معمہ حل کرنے میں دہلی پولس ابھی تک ناکام ہے اور وہ ابھی نتیجہ پر نہیں پہنچ پا رہی ہے۔ اب اس معاملہ میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے، کسی نامعلوم شخص نے دہلی پولس کمشنر کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ براڑی کا خاندان کسی بیڑی والے بابا کے رابطہ میں تھا۔ ابھی تک کی تفتیش میں پولس کو کسی باہری شخص یا کسی تانترک کا ہاتھ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے لیکن اس نامعلوم شخص کے خط نے معاملہ کو نیا رخ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خط 3 جولائی کو تحریر کیا گیا ہے۔ خط میں اس نامعلوم شخص نے لکھا ہے کہ براڑی میں موت کی آغوش میں پہنچا یہ خاندان دہلی کے کرالا علاقہ کے رہائشی چندر پرکاش پاٹھک نامی ایک بابا کے رابطہ میں تھا۔ کہا گیا ہے کہ یہ بابا ’بیڑی والے بابا ‘ اور ’داڑھی والے بابا‘ کے نام سے مشہور ہے۔ نامعلوم شخص نے خط میں لکھا ہے کہ اس نے براڑی کے خاندان کو کئی بار اس بابا کے پاس دیکھا تھا۔ خط کے مطابق بیڑی والا بابا خود کو ہنومان کا بھگت قرار دیتا ہے اور شام 6 بجے تک چھاڑ پھونک کرتا ہے۔

خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابا کی بیوی بھی تانترک ہے۔ نیز یہ بابا پیسے لے کر کسی کی بھی جان لے سکتا ہے اور ان 11 افراد کی اموات میں اس کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ خط میں پولس سے ا پیل کی گئی ہے کہ اس معاملہ کی از سر نو تفتیش کی جائے۔

ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ براڑی کے خاندان نے موت کا سامان خود ہی جمع کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس خاندان کی ایک لڑکی نے براڑی کی ایک دکان سے وہ چنیاں (دپٹے) خریدیں جنہیں لٹنے میں استعمال کیا گیا۔ یہ خریداری واقعہ سے تقریباً 10 دن قبل کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پولس کو علاقہ کی ایک دکان سے معلوم چلا ہے کہ 30 جون کی شام کو ہی اس خاندان کے تین افراد، بڑی لڑی اور دو بچے دکان پر آئے تھے اور انہوں نے اسکول جانے والے جوتے خریدے تھے۔ پولس نے اس دکان سے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں تینوں صاف نظر آ راہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...