یوگی نے قتل کے 3 دن بعدانسپکٹرسبودھ سنگھ کے خاندان سے ملاقا ت کی، بیٹے نے کہا ،مجرموں کے خلاف سخت سزادینے کابھروسہ ملا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 10:09 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،6دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے بلندشہرمیں گؤکشی کے شک میں ہوئے تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمارسنگھ کے قتل کے 3دن بعد ریاستی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کے خاندان سے ملاقات کی ۔انسپکٹر کی بیوی، دو بیٹے اور ان کی بہن رہائش گاہ میں وزیر اعلی سے ملنے کے لئے لکھنؤ آئے تھے۔وزیراعلیٰ نے سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں انسپکٹر کی ہلاکت پر ایک بھی لفظ نہیں بولا اور ان کی پوری توجہ گؤکشی پر تھی،اس کے بعد ان کی کافی تنقید ہوئی تھی،اس کے بعد وزیراعلی نے ان کے خاندان سے ملاقات کی۔انسپکٹر کے خاندان نے الزام لگایا تھا کہ جوبھی قتل میں شامل ہیں انتظامیہ کا نرم رخ ہے۔ملاقات کے بعد انسپکٹر کے بیٹے نے کہا کہ وزیر اعلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ صحیح انصاف ملے گا،مجرمین کو سخت سزا دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے خاندان کے ساتھ ہیں۔شہید کے خاندان کی وزیراعلیٰ یوگی کے ساتھ ملاقات کے بعد یو پی کے ڈی جی پی اوپن سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس میں ڈی جی پی سنگھ نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو 50لاکھ روپے دیئے جائیں گے،بچوں کی تعلیم کے لئے بینک سے لئے جانے والے قرض کی رقم بھی حکومت کی طرف دی جائے گی،یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ خاندان کے ایک رکن کو ملازمت اور پنشن دی جائے گی۔پولیس کا سربراہ ہونے کے ناطے میں نے وعدہ کیا ہے کہ دونوں بچوں کو غیر رسمی طور پر بھی مدد ملے گی۔سبودھ سنگھ کا خواب تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اسکول بنائیں۔کالج کا نام بھی سبودھ سنگھ کے نام پررکھاجائے گا۔سنگھ کے اوپر تعلیم اور رہائش کا لون ہے،وہ بھی حکومت کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...