بلندشہر تشدد:پولیس چوکی کے پاس لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے بڑاخلاصہ، منصوبہ بندسازش کاانکشاف 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 1:45 AM | ملکی خبریں |

بلندشہر:11/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ ہفتے بلندشہر میں گؤکشی کے نام پر بھیڑنے ایک انسپکٹر کاقتل کردیاتھا،تاہم اس وقت یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بیان دیا تھا کہ انسپکٹر کی موت محض ایک حادثہ تھی لیکن حال ہی میں ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قیدتصویرکچھ اورہی بتارہی ہے۔گؤکشی کے شک میں بجرنگ دل اور بی جے پی کے احتجاجی مظاہرے نے تشددکارنگ لے لیا اور اس تشدد میں انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ ہلاک ہوئے تھے۔س موقع پر موجود لوگ الزام عائد کر رہے تھے کہ انسپکٹر سبودھ کی ماب لنچنگ ہوئی ہے لیکن وزیر اعلی یوگی اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں تھے لیکن اب اس واقعے کا ویڈیو بھی سامنے آگیا ہے۔بلندشہرکے سیانا کے چنگراوٹھی میں ہوئے تشدد کا ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیاہے۔اس ویڈیو میں تشدد کی تصاویر بالکل واضح ہیں۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کیسے ناراض لوگ پولیس سٹیشن پر حملہ بولتے ہیں،گاڑیوں میں بھربھرکرلوگ یہاں آ رہے ہیں،ہزاروں کی تعدادمیں پولیس اہلکار پر حملہ کررہے لوگوں کے ہاتھوں میں پتھر اور لاٹھی ڈنڈے ہیں۔پولیس اہلکاربھیڑ کو کنٹرول کرنے کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اتنے لوگوں کو غصہ سے بھرپوردیکھ کرپولیس اہلکاروں کے بھی پسینے چھوٹ گئے۔ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے اپنی جان بچاکر پولیس اسٹیشن کے اندر بھاگ رہے تھے،جہاں یہ ہنگامہ مچا ہوا ہے، وہاں انسپکٹر سبودھ سنگھ بھی دکھ رہے ہیں۔اس متشدد ہجوم کی قیادت بجرنگ دل کا ضلع صدر یوگش راج کررہارتھا۔بلند شہر تشدد کا یہ ویڈیو یہ بتانے کیلئے کافی ہے کہ کیسے سوچی سمجھی سازش کے تحت اس تشددکوانجام دیاگیا، لیکن نہ تو ریاست کے وزیر اعلی اور نہ ہی بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اس کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سازش کس نے رچی؟ایس آئی ٹی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انسپکٹرسبودھ سنگھ کے قتل کے الزام میں جیتو فوجی پولیس کی حراست میں ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ جیتو سے ابھی تک پانچ سوسوالات پوچھے ہیں اورنئے ایس ایس پی انصاف کابھروسہ دے رہے ہیں۔بلندشہرمیں ایس ایس پی، اے ایس پی، سی اوچنگراوٹی کے چوکی انچارج کاٹرانسفرکیاجاچکاہے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج پوری حقیقت بیاں کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...