بلندشہر تشدد:سابق پردھان نے کہا،ہم تومان گئے تھے، بجرنگ دل والوں نے برسائے پتھر، پولیس پربرسانے کے لیے باہرسے لائے گئے تھے پتھر،منصوبہ بندلگتاہے حادثہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th December 2018, 11:41 AM | ملکی خبریں |

بلندشہر،5دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گؤکشی کے شک میں بلندیش کے جس گاؤں میں تشددہوااس گاؤں مہاؤ کے سابق پردھان نے کہا کہ ہماری پولیس والوں سے صلح ہوگئی تھی،ہمارے گاؤں والوں نے پتھراؤ نہیں کیا،پتھراؤکرنے والے باہر سے تھے۔سابق پردھان پریم جیت سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ساتھ ہماری صلح ہوگئی تھی،پولیس نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ملزمین کے خلاف ایف آئی آردرج کردی جائے گی،ہمارے گاؤں کے لوگ بھی مان گئے تھے، لیکن اچانک بجرنگ دل کے لوگوں نے ٹریکٹر پرقبضہ کرلیا،ہم نے بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے۔سنگھ کے کھیت میں میں گائے کے کچھ بقایہ ملے،جس کے بعد یہ تنازع ہوگیاتھا۔اس کے ساتھ ہی سنگھ نے کہا کہ ہم نے ٹریکٹر کو ہٹالیا تھا لیکن جب ہم ٹرالی ہٹانے گئے تو پتھراؤشروع ہوگیا،پتھراؤ گاؤں کے لوگوں نے نہیں کیا،مجھے پتہ ہی نہیں کہ اتنے پتھرکہاں سے آئے،گاؤں میں تواتنے پتھرہوتے نہیں،میں تو صلح کروا رہا تھا، اچانک بھیڑ نے پتھرمارنا شروع کر دیا،یہ سب باہرکے تھے،جب پتھر چلنے لگے تو ہم جان بچاکر بھا گے،یہ لڑکا یوگیش راج آگے تھا، اس کاہم سے کچھ لینادینا نہیں ہے،میں نہیں جانتا کہ جب پولیس ایف آئی آر کر رہی تھی تو پتھر کیوں چلے؟ یہ پوری طرح سے منصوبہ بندلگتا ہے۔اس کے علاوہ ایک راج کمار کا نام کے شخص کے کھیت میں بھی گوشت کے باقیات ملے،وہ کہتے ہیں کہ ہم گائے کے باقیات کوکھیت میں ہی گاڑناچاہ رہے تھے لیکن بھیڑ نے اسے قبول نہیں کیا۔

راج کمار کی بیوی رینیونے گفتگو کرتے کہاکہ جب ہم کل (3دسمبر)کوکھیت میں پہنچے، تو ہمیں وہاں گائے کے باقیات ملے،ہم نے اس کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا،اس کے بعد بڑی تعداد میں گاؤں اور ہجوم ہمارے کھیت تک پہنچ چکی تھی،اس کے بعد ہم نے کھیت میں باقیات کو گاڑنے کا فیصلہ کیا لیکن بھیڑ نہیں مانی۔اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ بھیڑ ہی ٹرالی لے کرآئی اورکہاکہ اس میں باقیات رکھ کر پولیس سٹیشن لے جاکر جام کرتے ہیں،ہم نے انکار کر دیا اور کہا کہ ہم ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن بھیڑ نہیں مانی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ تشدد کرنے والے لوگ کون تھے؟تو انہوں نے کہا کہ ہم نہیں بتا سکتے کہ آیا بجرنگ دل کے لوگ بھیڑ میں تھے یا نہیں۔ بتادیں کہ پیر کوبلندشہرکے کے مہاو گاؤں میں گؤکشی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تھی۔پولیس نے وہاں ناراض بھیڑ کوسمجھانے کی کوشش کی لیکن بھیڑنے پولیس پرہی حملہ کردیا،حملے میں یو پی پولیس نے ایک انسپکٹر کی موت ہوگئی،وہاں ایک اور شہری بھی مر گیا۔پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے اور آپریشن شروع کردیا ہے۔اس میں اب تک چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...