تعمیری شعبہ میں اصلاح لانے بلڈرس اسوسی ایشن کامطالبہ سیمنٹ کی قیمتو ں پرقابو رکھنے ملک میں سیمنٹ ریگولیٹرس اتھارٹی قائم کرنے پرزور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th January 2018, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍جنوری(ایس او نیوز) دی بلڈرس اسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) نے آج تعمیری شعبہ میں فوری اصلاح اور باقاعدگی کی ضرورت پرزوردیا ہے تاکہ اس شعبہ میں تیزی کے ساتھ ترقی کویقینی بنایاجاسکے۔ جس کے نتیجہ میں ہندوستانی معیشت میں طویل مدت تک اس شعبہ سے حصہ داری ہو۔ اس شعبہ کو متاثر کرنے والے نوپیچیدہ معاملات کوظاہر کرنے بی اے آئی 19تا21جنوری 2018شہر بنگلور میں28ویں آل انڈیا بلڈرس کنونشن منعقد کررہی ہے اس کنونشن کے ذریعہ مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالاجائے گاکہ ان کے معاملات جلد ازجلد حل کرے۔ نائب صدرہند یم ونکیا نائیڈو کرناٹک کے گورنر وجوبھائی رودابھائی والا اورکرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیاکی موجودگی میں اس کنونشن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بی اے آئی کے قومی صدر ایچ ین وجیا راکھوا ریڈی نے بتایاکہ بی اے آئی نے نوکروڑ معاملات کی نشاندہی کی ہے جس کی وجہ سے شعبہ پراثر پڑرہاہے ، ریاستی اورمرکزی حکومتوں کو اس شعبہ کے لئے چند قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ شعبہ کو درپیش معاملات حل ہوگئے تو اس شعبۂ کو بہترطریقہ سے آرگنائز کرنے میں مدد ملے گی، اس شعبہ کی ہندوستان کے جی ڈی پی میں اہم حصہ داری ہے ،اس شعبہ میں 35ملین سے زیادہ مزدور کام کررہے ہیں ،اس شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے علاوہ اس شعبہ ہی کے ذریعہ ملک میں تیز رفتار ترقی ہورہی ہے۔ مجوزہ اصلاح اور قوانین کی تشریح کرتے ہوئے بی اے آئی کے سرپرست اعلیٰ بی سینیا نے بتایاکہ مرکزی حکومت نے ایک سو اسمارٹ شہروں کو ترقی دینے کیلئے 65لاکھ کروڑ روپے سرمایہ لگانے کے منصوبے کااعلان کیاہے۔ ان اسمارٹ شہروں میں کئی بنیادی ڈھانچے بھی تعمیر ہوں گے لیکن مزید کئی معاملے حل کرنے کی ضرورت ہے اس منصوبے میں ان معاملات کااحاطہ نہیں کیاگیاہے۔ فی الحال ان اسمارٹ شہروں کے لئے زمینات پرقبضہ کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ حکومت سے ہم درخواست کرتے ہیں وہ زمینات پرقبضہ کرنے کی مکمل ذمہ داری لے اوریہ زمین ٹھیکہ داروں کو ان اسمارٹ شہروں کی تعمیر کاٹھیکہ دینے سے قبل زمینات اپنی تحویل میں لے لے۔ ٹھیکہ داروں کو زمینات کے مالکوں کے ساتھ راست لین دین کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ ایسا کرنے سے غیرضروری تاخیر ہوگی، تعمیری شعبہ میں سب کنٹراکٹر س پر ابھی بھی 18فیصد جی یس ٹی نافذ کیا جارہاہے اس کو کم کرنے کی ضرورت ہے، سیمنٹ رگیو لیٹری اتھارٹی قائم کرنے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے، تاکہ ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں پر قابورکھاجاسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔