بہار آئی اے ایس ایسوسی ایشن نے سدھیر کی گرفتاری کی مخالفت کی

Source: S.O. News Service | Published on 24th February 2017, 11:07 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 24/فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہار آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے وزیر اعلی نتیش کمار سے مل کر سدھیر کمار کی گرفتاری کو لے کراپنا احتجاج درج کرایا ہے۔کمار 1987بیچ کے آئی ایس افسر ہیں اور کئی اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔واضح ہو کہ اس سے قبل نگرانی کے ہتھے چڑھے موہنیا کے ایس ڈی ایم ڈاکٹر جتیندر گپتا کی گرفتاری کی بھی آئی اے ایس برادری نے مخالفت کی تھی۔اس معاملے پر آئی اے ایس ایسوسی ایشن کی ہنگامی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں اس پر سخت اعتراض کا اظہار کیا گیا تھا۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بغیر کسی ثبوت کے ایس ڈی ایم کو نگرانی نے گرفتار کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے اس معاملے میں وزیر اعلی اور گورنر سے ملاقات کرکے میمورنڈم سونپا تھا۔جس کے بعد عدالت سے انہیں ضمانت مل گئی۔ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق، گرفتار آئی اے ایس سدھیر کمار نے دو وزراء کا بھی نام بی ایس اے سی پیپر لیک معاملے میں لیا ہے جس کے بعد بہار کی سیاست گرما سکتی ہے۔غور طلب ہے کہ بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعرات سے شروع ہوا ہے، اس سے پہلے گرفتار بی ایس اے سی کے سکریٹری پرمیشور رام نے بھی ایس آئی ٹی کے سامنے کئی راز سے پردہ اٹھایا تھا، جن میں 7 وزراء کے نام بھی شامل تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...