چھتیس گڑھ میں اتحاد کے بعد اسٹیج پر ،مایاوتی اورجوگی ، جو احترام کانگریس نے نہیں دیا، ہم دیں گے:مایاوتی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 9:33 PM | ملکی خبریں |

بلاسپور،13؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آئندہ اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ووٹ کو اپنے حق میں کرنے کے لئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی سرگرم ہوگئی ہیں۔لوک سبھا انتخابات 2019 کے سیمی فائنل کے طور پر دیکھے جانے والے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں سے ایک چھتیس گڑھ میں اقتدار میں آنے کے لئے اجیت جوگی کی پارٹی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرنے کے بعد مایاوتی زوردارکوشش میں لگ گئی ہیں۔ہفتہ کو چھتیس گڑھ کے بلاسپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ اس اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارے یہاں زیادہ سے زیادہ امیدوار جیت کر آئیں اور حکومت بن سکے۔بلاسپور میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ میں اجیت جوگی جی (جنتا کانگریس چھتیس گڑھ) کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ جو احترام آپ کوکانگریس پارٹی کے ساتھ نہیں ملا، وہ آپ کو بی ایس پی میں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اسمبلی انتخابات میں اتحاد کی پوری کوشش ہونی چاہئے کہ ہمارے یہاں زیادہ سے زیادہ امیدوار جیت کر آئیں اور حکومت بن سکے۔بی ایس پی سپریم مایاوتی نے کہا کہ انتخابات کے قریب رام مندر کی تعمیر کرانے کی مہم زیادہ زور پکڑ رہی ہے۔اس معاملے میں اب یہ لوگ (بی جے پی) اتر پردیش میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں ایک نہیں کئی رام مندروں کی تعمیر کیوں نہ کر لے تو بھی اس سے بی جے پی۔آر ایس ایس کے لوگوں کو سیاسی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔غور طلب ہے کہ آج جس ریلی کو مایاوتی خطاب کر رہی تھیں اس ریلی میں اسی اسٹیج پر اجیت جوگی بھی موجود تھے۔تبصرے بتا دیں کہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ کانگریس کے ساتھ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں الیکشن نہیں لڑیں گی۔انہوں نے پریس کانفرنس کرکے اس بات کی جانکاری دی تھی کہ چھتیس گڑھ میں ان کی پارٹی اجیت جوگی کی پارٹی کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔غور طلب ہے کہ اجیت جوگی چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھی رہ چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...