یدی یورپا نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی طرز پروزیراعلیٰ عہدہ سے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th May 2018, 10:33 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،19؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) سیاست میں تعداد کا اعدادوشمار سب سے اہم ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی کرسی چلی گئی اور وہ کرناٹک میں اپنی حکومت بچانے میں ناکام رہے اور انہیں اسمبلی میں آج فلور ٹسٹ سے قبل ہی استعفیٰ دینا پڑا۔ 1996 میں اٹل بہاری واجپئی حکومت اکثریت کے اعدادوشمار حاصل کرنے میں ناکام رہی تو فلور ٹسٹ سے قبل ہی واجپئی نے ایوان میں جذباتی تقریر کی تھی۔

اس تقریر کے بعد وہ صدر جمہوریہ کو اپنا استعفیٰ سونپنے چلے گئے تھے۔ اصولوں پر عمل کرنے والے اٹل بہاری واجپئی حکومت تو نہیں بچا سکے تھے، لیکن ان کی اس بات کے لئے تعریف ہوئی کہ انہوں نے حکومت بچانے کے لئے غلط طریقوں کا استعمال نہیں کیا۔

کرسی چھوڑ کر واجپئی نے اپوزیشن لیڈر کا رول ادا کیا۔ پھر الیکشن ہوا تو دوبارہ وزیراعظم بنے۔ پہلے ہی کہاجارہا تھا کہ کرناٹک میں یدی یورپا بھی ایک جذباتی تقریر کے ساتھ استعفیٰ دے سکتے ہیں اور انہون نے وہی کیا۔ فلورٹسٹ سے قبل یدی یورپا نے اسمبلی میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کی عوام نے کانگریس کو مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا۔ اپنی تقریر کے دوران انہوں نے استعفیٰ دے دیا اس سے بی جے پی اور یدی یورپا کی اخلاقیات کچھ حد تک باقی رہ گئی اور اب دوسری پارٹیاں بہت زیادہ حملہ نہیں کرسکیں گی۔

دہلی یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر سبودھ کمارنے یدی یورپا کے استعفیٰ دینے سے قبل ہی کہا تھا  کہ یدی یورپا واجپئی کے انداز میں تقریر کرکے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ اس سے وہ شہید بن کر ہمدردی لینے کی کوشش کریں گے، لیکن وہ واجپئی نہیں ہوسکتے۔ لوگوں کو تو یہ معلوم ہی ہوگیا ہے کہ یدی یورپا کی جانب سے کوشش ہوئی تھی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

واجپئی نے صدر جمہوریہ کو استعفیٰ سونپنے سے قبل لوک سبھا میں کہا تھا “ہمارا کیا جرم ہے، ہمیں کیو ں کٹہرے میں کھڑا کیاجارہا ہے؟ یہ مینڈیٹ ایسے ہی نہیں ملا ہے، اس کے پیچھے سالوں کا جدوجہد ہے۔ ایک ایک سیتوں والی پارٹیاں ککرمتّے کی طرح پیدا ہوجاتی ہیں۔ ریاستوں میں آپس میں لڑتی ہیں۔ دہلی میں آکر ایک ہوجاتی ہیں، ہم ملک کی خدمت کے کام میں مصروف رہیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ جو کام ہم نے اپنے ہاتھوں میں لیا ہے، اسے پورا کئے بغیر آرام نہیں کریں گے۔ عالیجناب اسپیکر، میں اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ کو سونپنے جا رہا ہوں”۔

بطور وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی اس جذباتی تقریر کی دور اندیش اثرہوئی۔ وہ 1998 اور 1999 میں وزیراعظم بنے۔ آج بھی واجپئی کی اس سیاسی اخلاقیات  کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واجپئی کے انداز میں یدی یورپا استعفیٰ دیتے ہیں تو اس حادثہ کی وجہ سے گئے منفی پیغام کا ڈیمیج کنٹرول ہوسکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...