یڈی یورپا کے استعفیٰ پر کانگریس اورجنتا دل سیکولر میں خوشی کی لہر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 11:15 PM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ضلع کانگریس کمیٹی گلبرگہ کے قائیدین اور کارکنان ہفتہ کی شام دفتر ضلع کانگریس کے اطراف جمع ہوگئے اور انھوں نے بی جے پی لیڈر بی ایس یڈی یورپا کی بحیثیت چیف منسٹر اپنے عہدہ سۂ مستعفی ہوجانے پر خوشیاں منائیں ۔ سابق ایم ایل سی الم پربھو پاٹل، ، ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر انجنئیر جگ دیو گتہ دار اور پارٹی کاکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں ۔جنتا دل سیکولر گلبرگہ کے ضللعی دفتر میں بھی ہفتہ کے دن خوشیاں منائی گئیں ۔ جنتا دل لیڈر ریوو نائک بیلمگی اور جنتا دل سیکولر کے ضلعی سیکریٹری دیوے گوڑا تیلور کی قیادت میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور آتش باشی کی گئی ۔ بعد ازاں کانگریس اور جنتا دل سیکور دونوں پارٹیوں کے قائیدی اور کارکنان نے سردار پٹیل چاک پر اپنی کامیابی کا جشن منایا۔ چیف منسٹر یڈی یور اپا کے استعفی کے بعد خصوصیت کے ساتھ علاقہ حیدر آباد کرناٹک کے وہ ارکان اسمبلی جو جنتا دل سیکولر کے ٹکٹ پر کامیابی ہوئے ہیں انھیں ریاستی وزارتی کابینہ میں شمولیت کی زیادہ توقع ہوگئی ہے کیوں کہ نئی حکومت کے سرگراہ جنتا دل سیکولر کے قائد کمار سوامی ہوں گے۔ علاقہ حیدر آباد کرناٹک سے کانگریس اور جنتا دل سیکولر کے جملہ 19ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ، ان میں سے چار کا تعلق جنتا دل سکیولر سے ہے جب کہ مابقی 15کا تعلق کانگریس سے ہے ۔ بنڈپا قاسم پور جنؤتا دل سیکولر کی ٹکٹ پر بیدر جنوب سے منتخب ہوئے ہیں ۔ انکی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے کیوں کہ وہ کمار سوامی کے بااعتماد رفیق سمجھے جاتے ہیں ۔ راجہ وینکٹ اپا نائک رکن اسمبلی جنتا دل سیکولر مانوی ضلع رائچور کو بھی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ضلع گلبرگہ سے کانگریسی ارکان اسمبلی میں سے پریانک کھرگے ، کنیز فاطمہ یاؤ ڈاکٹر اجئے سنگھ کی ریاستی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔ ضلع یادگیر سے کانگریسی رکن اسمبلی شرن بسپا درشنا پورکو بھی ریاستی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ جنتا دل سیکولر کے لیڈر کمار سوامی کے بہ حیثیت چیف منسٹر کرناٹک حلف لینے کے بعد ریاستی کابینہ میں وزراء کی شمولیت کو قطعیت دے دی جائے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...