ریس کورس روڈ کے بنگلہ کی مانگ چیف سکریٹری کو ایڈی یورپا کا مکتوب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th June 2018, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 13؍ جون (ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈر بی ایس ایڈی یورپا نے ریس کورس میں واقع 2 نمبر والا بنگلہ فراہم کرنے کیلئے حکومت کے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔ فی الحال اس بنگلہ میں سابق وزیر رماناتھ رائے رہائش پذیر ہیں اور وہ اسمبلی انتخابات میں شکست کھاچکے ہیں اس لئے انہیں وہ بنگلہ خالی کرنا پڑے گا ۔ واضح رہے کہ بی جے پی ۔ جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ اور 2008 کے بعد وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کے موقع پر ایڈی یورپا اسی بنگلہ میں رہائش پذیر تھے ۔ اب اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد ایڈی یورپا نے یہی بنگلہ کی مانگ کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو مکتوب روانہ کیا ہے ۔چیف سکریٹری نے اس مکتوب کو محکمہ انتظامی سدھار کو روانہ کردیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔