یدی یورپا بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) بی جے پی لیجسلیچر پارٹی جس کا اجلاس بدھ کو ہوا میں یدی یورپا کو اس کا لیڈر منتخب کرلیا گیا اور فوری بعد پارٹی کے لیڈروں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومت سازی کا دعوی کردیا ۔آج صبح یہ اجلاس بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں منعقد ہواجو دس منٹ تک جاری رہا۔اس کا واحد ایجنڈہ اس کے لیڈ رکو منتخب کرنا تھا۔اس اجلاس میں یدی یورپا کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے لیڈران پرکاش جاویدکر ،مرلی دھر راو اوردوسرے بھی تھے جنہوں نے گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی فہرست پیش کی ۔ ذرائع کے مطابق یدی یورپا نے گورنرپرزوردیا کہ وہ بی جے پی کو ترجیح دے کیونکہ بی جے پی واحد بڑی پارٹی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس تشہیری کمیٹی کے نئے صدر ایچ کے پاٹل نے عہدہ کا جائزہ لے لیا ملک کواچھے دن کا وعدہ کرکے اقتدار پرآئی بی جے پی کے لیڈروں نے ملک کوبے روزگاروں کا مرکز بنا دیاہے:وینو گوپال

سابق ریاستی وزیر ایچ کے پاٹل نے آج کرناٹک پردیش کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے عہدہ کاجائزہ لے لیا ۔

بی جے پی کوابھیشک منوسنگھوی نے کہا ، کرناٹک میں کھلواڑہوتاتوقانونی منصوبہ تیارتھا

کرناٹک کے تازہ سیاسی واقعات کے پس منظر میں کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعرات کو کہا کہ اگر بی جے پی ریاست کی مخلوط حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اپنے ’آپریشن لوٹس‘پر آگے بڑھتی تو اس کومنہ توڑجواب دینے کے لیے کانگریس نے منصوبہ تیار کر رکھا تھا۔