مئیر کے امیدوار گنگامبیکے ملیکارجن کو ایڈی یورپا کی حمایت؟

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st October 2018, 11:41 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم اکتوبر (ایس او نیوز) شہرمیں مئیرکے انتخاب کے لیے سیاسی رسہ کشی کے باوجودریاستی بی جے پی نے مبینہ خفیہ طو ر پر کانگریس کی میئر امیدوار گنگامبیکے کی حمایت کی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وہ ویرا شیوا کی امیدوار ہیں اور پورے طبقے نے ان کی حمایت کی۔اگر ذرائع پر بھروسہ کیا جائے توریاستی بی جے پی کے صدر بی ایس ایڈی یورپا نے جو خود بھی ویر ا شیوا لنگایت ہیں ان کے پاس مسز ملیکارجن کی حمایت کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اس لیے کہ طبقے کے تمام گروا ور اکھیلا بھارت ویرا شیوا مہا سبھا کے صدر شامنور شیو شنکرپا نے اپنا جھکاؤ اس جانب کیا تھا۔’’ گنگامبیکے کو ہرانے کی کوئی کوشش اس طبقے پر قہر لا سکتی تھی۔ اس لیے ایڈی یورپا نے احتیاط سے کھیل کھیلا۔‘‘ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انتخاب سے پہلے کارپوریٹر گم ہیں اورجو قانونی معاملے اٹھائے گئے وہ محض عوام کے دکھاوے کے لیے تھے۔جب انتخاب سے 24گھنٹے پہلے دو آازاد امیدوار گم ہوگئے۔کانگریس نے بی جے پی اور اس کے آپریشن کنول پر الزام لگایا۔پھر جمعہ کی صبح کو بی جے پی لیڈروں نے میئر کے انتخاب کو غیر قانونی بتایااس لیے کہ کرناٹکا ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ زیر التوا ہے جس میں کانگریس کے کچھ امیدواروں کے بنگلورو اور ان کے آبائی مقام کی ووٹر فہرست میں نام ہونے کو چیلنج کیا گیا ہے۔اس پر احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کونسل میں ووٹ کئے بغیر واک آؤٹ کر گئی۔ لیکن اس سے گنگامبیکے اوررمیلا اوما شنکر کو میئر اور ڈپٹی میئر بننے کی راہ ہموا ر ہوئی۔ذرائع نے کہا کہ اگر وہ انتخاب روکنے سنجیدہ ہوتے تو اس انتخاب سے ایک دو ہفتے پہلے عدالت سے رجوع ہو سکتے تھے۔انہوں نے استدلال کیا کہ بی جے پی نے انتخاب روکنے صرف نیم دلانہ کوشش کی اورایک ویرا شیوالنگایت امیدوار کو میئر بنانے کا اپنا مقصد حاصل کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔