ریاست کے تین اراکین پارلیمان کے استعفے منظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2018, 11:56 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29؍مئی(ایس او نیوز) حالیہ اسمبلی انتخابات میں منتخب ریاست کے تین اراکین پارلیمان بی ایس یڈیورپا(شیموگہ) بی سری راملو (بلاری) اور سی ایس پٹ راجو( منڈیا )کی لوک سبھا رکنیت سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے ان تینوں اراکین کے استعفوں کو منظور کرنے کا آج اعلان کیا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک کے تین حلقوں سے منتخب اراکین پارلیمان نے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کرناٹک اسمبلی کے لئے علی الترتیب شکاری پور، مولکالمرو ، اور میلوکوٹے،سے منتخب ہونے کے بعد اپنی لوک سبھا رکنیت ختم کردی ہے۔ ان تینوں اراکین کے استعفوں کو 18مئی کو ہی منظور کرلیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی کرناٹک سے لوک سبھا میں نمائندگی کرنے والے اراکین کی تعداد اب گھٹ کر 25 ہوگئی ہے۔ بی جے پی کے 16 ، کانگریس کے 9 اور جنتادل(ایس) سے ایک رکن کا اب ایوان میں نمائندگی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔