حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچایا جائے: دنیش گنڈو راؤ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2017, 11:55 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍فروری(ایس او نیوز)کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ نے کہاکہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیاب بنانے کیلئے ابھی سے کانگریس کارکنوں کو مستعد ہوجانا چاہئے۔ کے جی ایف میں پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے آبپاشی اور پینے کے پانی کی سہولیات کیلئے مسلسل جدوجہد کی جارہی ہے۔ آبپاشی کیلئے 56 ہزار کروڑ روپیوں کی رقم مہیا کرائی جارہی ہے، دنیش نے کہاکہ پچھلے انتخابات میں کانگریس پارٹی نے ریاستی عوام سے 175وعدے کئے تھے ، جن میں سے 130کو پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ بہت جلد کولار اور چکبالاپور اضلاع کیلئے مخصوص یونیورسٹیاں وجود میں آجائیں گی۔ ریاستی حکومت نے ان تمام پراجکٹوں کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیگر سیاسی پارٹیوں میں جس طرح کا آمرانہ نظام رائج ہے اس طرح کانگریس میں نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ مسلسل مرکزی ایجنسیوں کا استعمال کرکے کانگریس کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر اے آئی سی سی جنرل سکریٹری بی کے ہری پرساد نے خطاب کرتے ہوئے کولار ضلع اور پورے پارلیمانی حلقہ کی ترقی کیلئے اس حلقہ سے سات بار مسلسل منتخب ہونے والے سابق مرکزی وزیر کے ایچ منی اپا کی خدمات کو مثالی قرار دیا اور کہاکہ اگر انہوں نے اپنے ضلع کی ترقی کیلئے کچھ نہ کیا ہوتا تو شاید اتنی بار ان کا منتخب ہونا ممکن نہیں تھا۔ وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے نوٹ بندی لاگو کرتے وقت یہ اعلان کیاتھاکہ ملک میں کالے دھن ، دہشت گردی اور کرپشن کو ختم کردیا جائے گا، لیکن ان میں سے کوئی بھی ختم ہونا تو دور کی بات کم بھی نہیں ہوا۔ جبکہ وزیر اعظم نے نوٹ بندی کے ذریعہ سرمایہ دارطبقے کو کھلے عام فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے، جبکہ ملک کا غریب طبقہ مشکلات میں گھر گیا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل بی جے پی بالخصوص مودی نے ملک کے عوام کو اچھے دن کے خواب دکھائے ، لیکن اقتدار پر آنے کے بعد ان لوگوں نے ملک کے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور خواص کے اچھے دن آگئے۔ اس موقع پر دیگر کانگریس لیڈران نے بھی اپنے خیالات ظاہر کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...