تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی روشن تاریخ: صدرجمہوریہ

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 2:11 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) صدر پرنب مکھرجی نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی روشن تاریخ ہے۔ 1500 اور 1600 کی صدی میں ہندوستان کی نالندہ اور تکشلا یونیورسٹی نے پوری دنیا میں تعلیم میں اپنی شناخت بنا رکھی تھی، اس کے بعد سے آج تک ملک نے اس علاقے میں کافی ترقی کی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان میں 757 یونیورسٹی، 16 آئی آئی ٹی، 30این آئی سمیت آئی آئی ایم ایس اورآئی آئی سی آر ہیں جو ملک کے طلبہ طالبات کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے عالمی جنگ کے دوران حیدرآباد کے نظام میرعثمان نے اس کی بنیادرکھی تھی اور اس کے بعد سے یہ یونیورسٹی اعلی تعلیم کے معیار پر کھڑا اتر رہاہے۔صدر نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کے ساتھ ہی تحقیق کے کاموں کے لئے مشہوریونیورسٹی کے طور پر ملک میں بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ملک میں اور این آئی ٹی اور آئی آئی ٹی کھولنے اورریسرچ کی ضرورت ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہاں سے پڑھ کر نکلنے کے بعد وہ بہتر کام کر سکیں، اس کو میری سلام ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی کے صدسالہ تقریب میں گورنر ایس ایل نرسمہن، وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ، نائب وزیر اعلی کدیم شری ہری اورمحمد علی، مرکزی وزیر بڈارو دتاتریہ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رام چندرم سمیت کئی ماہرین تعلیم شامل تھے۔اس سے قبل عثمانیہ یونیورسٹی کے بیگم پیٹ کے ہوائی اڈے پر صدر پرنب مکھرجی کے پہنچنے پر خوبصورت خیر مقدم کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ، گورنر نرسمہن، اسمبلی کے صدر مدھوسدھن چاری اور قانون ساز منڈل کے صدر سوامی گوڑ نے ان کا استقبال کیا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔