سعودیہ۔ بحرین نیا تجارتی رابطہ پْل پروجیکٹ جلد شروع کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2018, 12:09 PM | عالمی خبریں |

الدمام18ستمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سعودی عرب اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان چارارب ڈالرکی لاگت سے ایک نیا تجارتی رابطہ پْل تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر اگلے چھ ماہ میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پل پر دو الگ الگ ریلوے ٹریک بچھائے جائیں گے۔ ایک ریلوے ٹریک مسافر ٹرین، دوسرامال بردار ریل گاڑیوں اور تیسرا کاروں کے لیے مختص ہوگا۔بحرین میں متعین سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شاہ حمد بن عیسیٰ رابطہ پل‘ منصوبے پرعمل درآمد کے لیے ٹینڈر اگلے چھ ماہ کے اندر جاری کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی فزیبلیٹی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔ اس پر تین سے چار ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ توقع ہے یہ منصوبہ اگلے تین سال میں 2021 تک مکمل ہو جائے گا۔سعودی سفیر نیکہا یہ منصوبے پرعمل درامد’B,O,T‘ سسٹم کے تحت عمل کیا جائے گا۔ منصوبے کی نگران کمپنی اس کی تکمیل اور محدود عرصے تک اس کے آپریشنل انتظامات کے اخراجات ادا کرے گی۔ مکمل ہونے کء بعد کمپنی پہلے اپنے اخراجات اور منافع حاصل کرے گی اس کے بعد یہ منصوبوں دونوں ملکوں کو دے دیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے دوسرے خلیجی ملکوں کویت، متحدہ عرب امارات اور اومان کو بھی بہت سے معاشی فواید حاصل ہوں گے۔حال ہی میں بحرین کے وزیر مواصلات وٹیلی کمیونیکشن کمال بن احمد محمد نے اپنے سعودی ہم منصب نبیل بن محمد العامودی سے منامہ میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور سیاسی رابطہ پل کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...