شادی سے ایک دن قبل لڑکی گھر سے بھاگ گئی۔ بی جے پی لیڈر کو ہے لوجہاد کا شک !

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

موڈبدری 11؍دسمبر(ایس او نیوز)دھارلگُڈے کی رہنے والی پریانکانامی لڑکی اپنی شادی کی مقررہ تاریخ سے ایک دن قبل مہندی کی رسم اداکرنے کے بعد اپنے گھر سے غائب ہوگئی ہے ۔مگر اسی گاؤں کے رہنے والے بی جے پی کے ضلع صدر کے پی جگدیش ادھیکاری کو شک ہے کہ یہ لو جہاد کا معاملہ ہے۔

ادھیکاری نے اس واقعہ پرزہریلی بیان بازی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سے ایک دن پہلے اس طرح ہونے والی دلہن کا گھر سے بھاگ جانا ان شکوک کو تقویت دیتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے دیہاتوں کی سطح پر بھی ISISکے جہادی مصروف ہوگئے ہیں۔اس لئے اس واقعہ کی ہر زاویے سے تفتیش ہونی چاہیے۔

پریانکا کے غائب ہونے کے تعلق سے ابھی کوئی بات یقین سے کہنے کی پوزیشن میں کوئی بھی نہیں ہے کہ وہ اپنی مرضی اور منصوبہ بندی کے ساتھ غائب ہوئی ہے یا اس میں کسی سازش یا اغوا کا کوئی پہلو ہے۔ لیکن بی جے پی لیڈر عوام کے ذہنوں میں زہر گھولنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ پریانکا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس کی فیمیلی دھارلگڈے میں کچھ برسوں پہلے آکر بس گئی تھی۔اس سے پہلے جب وہ لوگ فرنگی پیٹ میں قیام پزیر تھے تو اس وقت پریانکا کے تعلقات ایک دوسرے طبقے کے لڑکے کے ساتھ قائم ہوئے تھے۔ بعد میں اس کے خاندان والوں نے عشق کے اس معاملے کو ختم کروایا تھا۔ اسی بات کو ذہن میں رکھ کر اسے لوجہاد کا نام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔پتہ چلا ہے کہ پولیس نے گمشدگی معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے اور وہ سب سے پہلے اسی لڑکے کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ مہندی کی رسم کے بعد رات کے وقت پریانکا نے گھر میں موجود تمام لوگوں کو جوس پیش کیا تھا، جس کا مزہ کچھ کڑوا تھا۔ گمان کیا جاتا ہے کہ اس میں پریانکا نے نیند کی گولیاں ملادی ہونگی جس سے گھر کے افراد گہری نیند کی آغوش میں چلے گئے تو پریانکا شادی کے لئے خریدے گئے 80گرام سونے کے زیورات اپنے ساتھ لے کر چپکے سے فرار ہوگئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...