ریسارٹ میں رکن اسمبلی کی دبنگی حرکت سے پارٹی شرمندہ گنیش کو ضمانت نہیں ملے گی ، گرفتار کیاجائے گا: ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th January 2019, 1:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو24جنوری (ایس او نیوز) ودھان سودھا میں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے کہا کہ ایگل ٹن ریسارٹ میں جب پارٹی کے اراکین قیام کئے ہوئے تھے اس وقت رکن اسمبلی آنند سنگھ پر کمپلی کے ایم ایل اے نے حملہ کردیا ۔ حملہ کرنے والے گنیش آئندہ ایک راؤڈی شیٹر کے طور پر اپنی پہچان بناسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گنیش کی دبنگ حرکت سے پارٹی کو خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دیگر اراکین اسمبلی شرمندہ ہوگئے ہیں۔ پارٹی کے شرمندہ ہونے کااعتراف کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ آنند سنگھ پر قاتلانہ حملہ کی پاداش میں گنیش کو گرفتار کیا جائے گا ۔ قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے لئے وہ جتنا چاہیں ایڑی چوٹی کا زور لگائیں ان کوکامیابی ملنے والی نہیں ہے ۔ چونکہ یہ کوشش قتل کا معاملہ ہے ،اس لئے ضمانت نہیں ملے گی ۔ مذکورہ واقعہ کو بند کئے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی وجہ بنے گنیش کو گرفتار کرتے ہوئے مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس معاملہ میں کوئی شک وشبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ نامہ نگاروں کے ایک سوال پر ایم بی پاٹل نے کہا کہ آئندہ کیا کچھ ہونے والا ہے اس کو آپ خود دیکھیں گے ۔ ریسارٹ میں رونما ہاتھا پائی کے واقعہ سے عوام میں ایک ناپسندیدہ اور غلط پیغام گیا ہے ۔ پارٹی کو بھی سرجھکانا پڑا ۔ ایسی صورتحال میں معاملہ سے متعلق تادیبی کارروائی نہ کرنا ممکن ہی نہیں ہے ۔ اس درمیان انہوں نے کہا کہ پراپنا اگراہارا قید خانہ میں قید تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی جئے للیتا کی دست راست ششی کلا کو جیل میں وی آئی پی جیسے سلوک کئے جانے کی اطلاع ہے ۔ اس جانبداری معاملہ میں ملوث خاطیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ششی کلا کو جیل میں5کمرے مختص کرتے ہوئے خصوصی سہولتیں فراہم کرنے کی رپورٹ کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے ۔اس ضمن میں درکار ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ ایم بی پاٹل نے اس موقع پرواضح کرتے ہوئے کہا کہ پولیس والوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے ، وقتاً فوقتاً چھٹی کی سہولت فراہم کرنا سمیت مختلف سفارشات کی گئی ہیں۔ سینئر پویس افسر اور ادکر کی سفارشات کو جوں کا توں نافذ کرنے کو یقینی بنا یا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔