عجمان میں منعقد ہونے والے این جی ٹی، بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ2017 کے لئے کھلاڑیوں کی نیلامی؛ جندوب مٹا سب سے مہنگے کھلاڑی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th January 2017, 4:30 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | اسپورٹس |

عجمان 14جنوری (ایس او نیوز/ جیلانی محتشم)  بھٹکل پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ جو اس بار این جی ٹی، بی پی ایل 2017 کے نام سے کھیلا جائے گا، 27 جنوری سے شروع ہوگا، اس بار یہ ٹورنامنٹ عجمان وول گراؤنڈ پر ہوگا۔ اس ضمن میں جمعہ کو کھلاڑیوں کی نیلامی کی گئی جس میں جندوب مٹا سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے۔ خیال رہے کہ مسلسل چھ سالوں سے بی پی ایل گورننگ بوڈی متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں ملازمت کرنے والے بھٹکل و اطراف کے کرکٹ کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی غرض سے ہر سال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔

اس مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں کل ۸ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں کل 120 کھلاڑی شامل ہیں۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ فیس پچھلے ٹورنامنٹوں کے مقابلوں میں نصف کی گئی ہے  اور سختی سے تمام ٹیموں کے مالکوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ  فضول خرچی اور زائد خرچی سے دور رہیں۔

کھلاڑیوں کی نیلامی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بی پی ایل گورننگ بوڈی کے چیرمین جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ اس مرتبہ نیلامی اور ٹورنامنٹ کے درمیان کم وقفہ دیا گیا ہے جس سے تو قع کی جارہی ہے کہ بہت سے اخراجات پر قابو پائے جاسکیں گے۔ اس مرتبہ ہمیں ایک کامیاب اور تنازعات سے دور ہوکر ٹورنامنٹ منعقد کرنا ہے جس کے لئے تمام ٹیم مالکوں ا ور بی پی ایل کی گورننگ کونسل میں تال میل بے حد ضروری ہے۔ 

نیلامی پروگرام کا آغا ز  ناظم مومن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جناب یوسف برماور جنرل سکریٹری  بی  ایم جے ڈی نے کہاکہ  جیسا کھلاڑیوں کے درمیان کنکشن  ضروری  ہوتا ہے، اُسی طرح دوسرے کاموں کی کامیابی کے لئے بھی کنکشن اور کورڈینیشن ضروری ہے۔  قائد قوم جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ ہم کھیلوں کو منعقد  کرنے میں بے حد ماہر ہیں جس طرح بھٹکل میں ہمارے نوجوان مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں جو ایک سے بڑھ کرایک ہوتے ہیں اُسی طرح یہاں پر بھی بہت اعلیٰ پیمانے پورٹورنامنٹوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل میں عنقریب کم عمری میں ہی کھلاڑیوں کو تربیت دینے اور اُنہیں آگے بڑھانے کے لئے اسپورٹس اکیڈمی قائم کرنے کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔ اور اس سمت میں کام ہورہا ہے۔

اس مرتبہ نیلامی میں جندوب مٹاسب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے جس کو  ڈی وی ایس ا سمیشر نے 105  پوائنٹوں پر حاصل کیا ان کے بعد جناب ضیاء قاضی کا نمبر رہا جنہیں رکن الدین  برادرس ٹائٹن نے 93 پوائنٹس سے اور ناگرج  نائک کو قاسمجی واریرس نے 90 پوائٹنس سے حاصل کیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ ہر ٹیموں کے حصہ میں جملہ 15 کھلاڑی ہوں گے۔

 آکشن کورڈینٹر الطاف پٹھان نے پروگرام کی نظامت کی۔ بی پی ایل کمشنر جناب وسیم کے ایم نے کہا کہ  ٹورنامنٹ میں ICC ای سی سی  قوانین و ضوابط  سختی سے نافذ العمل ہوگا اور ہر کھلاڑی اور ٹیم کو وقت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہوگا۔ بی پی ایل کے نائب کمیشنرجناب ضیاء شمس الدین جوکاکو نے کلمہ تشکر پیش کیا۔ آکشن کی نیلامی کی نظامت اسماعیل زوریز اور عفان نے بخوبی نبھائی۔ اچھی خاصی کھلاڑیوں اور شیدایوں کی تعداد آکشن ہال میں موجود تھی۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...