دبئی کے قریب عجمان میں 16 مارچ سے شروع ہوگا بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ؛ کھلاڑیوں کی نیلامی کے دوران انس مُلا سب سے مہنگے کھلاری
عجمان 4/فروری (ایس او نیوز) بھٹکل پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ اس بار امین سیف اللہ بی پی ایل 2018 کے نام سے جانا جائے گا جس کا آغاز16 مارچ سے عجمان کے ایڈن گارڈن گرائونڈ میں ہوگا، البتہ جمعہ کو اس ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی جس میں انس مُلا سب سے مہنگے کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان کے بعد صفوان شانو کا نمبر رہا۔ انس مُلا کو رکن الدین چیلنجر نے ۱۲۱ پوائنٹس میں حاصل کیا جبکہ صفوان شانو کو 113 پوائنٹس سے این جی ٹی اسٹرائکر نے حاصل کیا ۔ ٹورنامنٹ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پہلی بار نیلامی کے دوران ( RTM (Retain to Match کا استعمال کیا گیا جس میں ٹیم اپنے ایک اہم کھلاڑی کا نام نیلامی سے پہلے بی پی ایل کمشنر کو دیتی ہے اور یہ نام خفیہ رکھا جاتا ہے ۔ جب یہ نام نیلامی میں پیش ہوتا ہے تو اس کو آرام سے اپنی ٹیم میں شامل کرلیتی ہے ۔ IPL طرز کے اس طریقہ کار کو ٹیم اور شائقین نے کافی سراہا ۔
دبئی میں اس وقت بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی گہماگہمی جاری ہے، اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔ بی پی یل کی جانب سے یہ ساتواں کرکٹ ٹورنامنٹ ہیں۔
بی پی ایل گورننگ کونسل کی جانب سےمسلسل چھ سال سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بھٹکل و اطراف کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش جاری ہے۔نوجوان جو بھٹکل میں اپنی تعلیم مکمل کرتے ہی گلف آجاتے ہیں، کھیل کا تعلق ایک طرح سے ختم ہوجاتا ہے، مگر بی پی ایل کی شروعات کے ساتھ ہی اُن نوجوانوں کو اپنا کھیل دبئی میں پہنچنے کے بعد بھی جاری رکھنے کا سنہرا موقع ہاتھ آتا ہے۔
بی پی ایل گورننگ کونسل کے چیرمین جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں ۶ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جس میں کل ۹۰ کھلاڑیں شامل ہیں ۔ اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ فیس پچھلے ٹورنامنٹوں کے مقابلہ میں نصف رکھی گئی ہے اور سختی کے ساتھ تمام ٹیموں کے مالکوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کھیل پر زائد خرچ نہ کریں اور فضول خرچی سے دور رہیں ۔مسٹر مُنیری نے بتایا کہ اس مرتبہ ہمیں ایک کامیاب اور تنازعات سے ہٹ کر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا ہے جس کے لئے تمام ٹیم مالکوں ا ور بی پی ایل گورننگ کونسل کے درمیان تال میل ضروری ہے ۔
کھلاڑیوں کی نیلامی کے پروگرام کا آغا ز مولوی نافع کی تلاوت قران سے ہوا۔ سرپرست بی پی ایل جناب محمد غوث خلیفہ نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ اس بار بی پی ایل نہیں ہوگا لیکن نوجوانوں کے لئے بی پی ایل گورننگ کونسل نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے ، انہوں نے کہا کہ بی پی ایل ایک اچھا تفریحی پروگرام ہے اس سے بہت سارے کھلاڑیوں کا پرفارمینس دیکھنے کو ملتا ہے۔
بی پی ایل 2018 ٹورنامنٹ میں جن چھ ٹیموں کو موقع دیا گیا ہے، اس کے نام یہ ہیں:
ابوظبی رائڈرس۔ٹریک چارجر ‘ ڈی وی ایس یونائٹید ‘ کے ایم واریر ’ رکن الدین چیلنجر اور ان جی ٹی اسٹرائکر۔
اس بار ٹورنامنٹ کے سبھی میچس دوپہر کے بعد کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ ۱۶ مارچ کو رکن الدین چیلنجر اور این جی ٹی اسٹرائکر کے درمیان ہوگا۔
بی پی ایل کے ڈپٹی کمشنر جناب ضیاء شمس الدین جوکاکو نے شکریہ کلمات پیش کیں اور کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول پیش کیا۔ آکشن کی نیلامی کی نظامت عمران خطیب ‘ عفان گنگاولی ‘ افنان سدی باپا اور سمیر قاضیا نے کی ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں سمیت کرکٹ کے کافی شیدائی موجود تھے۔