روہن بوپنا-راجر ویسلن روم ماسٹرز سے باہر ہوئے
روم ،18مئی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستان کے روہن بوپنا اور فرانس کے ان کے جوڑی دار ایڈواڈ راجر-ویسلن روم ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں پابلو کیوواس اور مارسیل گرینولرس کی جوڑی سے ہار کر باہر ہو گئے۔ ہندوستان اور فرانس کی یہ ساتویں نمبر کی جوڑی ایک گھنٹے 32 منٹ میں ہار گئی۔غیر ترجیحی جوڑی نے بوپنا-راجر ویسلن پر 7-6, 6-4سے جیت درج کی۔بوپنا اور راجر-ویسلن کے پاس فرانسیسی اوپن کی تیاری کے لیے اب ایک اور ہفتے کا وقت بچا ہے اور وہ اگلے ہفتے جنیوا اور لیون میں کھیلے گی۔