بامب ناگا کے گھر میں کروڑوں روپیوں کے پرانے نوٹ برآمد

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th April 2017, 1:29 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:14/اپریل(ایس او نیوز)ریئل یسٹیٹ کاروباریوں کا اغوا،،ڈاکہ زنی، لوٹ، حملے سمیت مختلف جرائم میں ملوث سابق کارپوریٹر ناگراج عرف غنڈہ بامب ناگا کے شری رام پور میں واقع گھر اور دفتر پر پولس کے چھاپے کے دوران کروڑوں روپئے برآمد ہوئے ہیں۔وہاں پرانے نوٹوں کے کئی بنڈل ملے ہیں جن کی مالیت 35 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔چھاپے کی اطلاع پاکر وہ پہلے ہی وہاں سے فرار ہوگیا تھا۔ گھر میں بیوی اور بچے تھے۔ بیوی سے شدید پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے ٹھیک اطلاع نہیں دی۔ شری رام پورا، ہنومنت پورا سکنڈ مین روڈ میں ناگا کے تین گھر اور ایک کمرشیل کامپلکس ہے۔وہاں ایسٹ ڈویژن  ڈی سی پی  اجے ہیلوری کی قیادت میں پولس ٹیم نے صبح سویرے چھاپہ مارا۔کمرشیل کامپلکس میں اسنیہا سیوا سمیتی نامی ادارہ ہے، تیسری منزل پر ناگا کا دفتر تھا۔عدالتی اجازت نامہ (summon) کے ساتھ پولس   قفل پھوڑ کر اندر داخل ہوئی اور تلاشی لی۔گھر میں کوئی ہتھیار یا رقم نہیں ملی۔ تاہم تیسری منزل میں پرانے نوٹوں کے کئی بنڈل رکھے تھے، جن کی لاگت  35 کروڑ سے زائد بتائی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔