داعش کے خلاف آپریشن میں 15جنگجو، 3لبنانی فوجی ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:48 PM | عالمی خبریں |

بیروت،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)لبنانی فوج کی جانب سے سرحدی علاقے جرود عرسال اور دیگر مقامات پر داعش کے مراکز پر حملوں میں کم سے کم 15دہشت گرد ہلاک اور 3لبنانی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ بھاری توپ خانے سے بھی حملے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق داعش کی صفوں میں پھوٹ پڑ گئی اور جنگجو بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لبنانی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن فجر الجرود کے دو روز میں کم سے کم 15داعشی دہشت گرد ہلاک اور تنظیم کے 12ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔ ان میں زیرزمین بنکر، خندقیں اور سرنگیں شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا ہے جب کہ لبنانی فوج پرحملے کے لے تیار کی گئی بارود سے بھری ایک کار اور ایک موٹرسائیکل کو بھی تباہ کردیا گیاہے۔

خیال رہے کہ لبنانی فوج نے دو روز پیشتر راس بعلبک کے ریب جرود عرسال اور اطراف میں 30کلو میٹر کے علاقے پر داعشی جنگجوؤں کے خلاف آپریشن فجرالجرود شروع کیا تھا۔ دو روز کے دوران لبنانی فوج نے قریبا 80کلو میٹر کا علاقہ باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔

اتوار کو شام کی مشرقی سرحد کے قریب آپریشن کے دوران سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سیکم سے کم تین لبنانی فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں فوجیوں کی ہلاکتوں سے داعش کے خلاف جاری اپریشن میں رکاوٹ نہیں آئے گی۔ فوج داعش کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔لبنانی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں تسلیم کیا گیا ہے کہ سڑک کنارے بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے کم سے کم تین فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...