بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے دھماکا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th July 2018, 12:30 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چین میں مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دھماکا بارود لیجانے والے ایک شخص کے ہاتھ وہ مواد پھٹنے سے ہوا، تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکا خیز مواد لے جانے والے 26 سالہ شخص کی شناخت شمالی منگولیا کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے، جسے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کا منظر ریکارڈ کرنے والی ویڈیو میں چینی دارلحکومت کے سفارتی کمپلیکس کے سامنے سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

امریکی سفارتخانے نے اس واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بیجنگ کے جس علاقے میں دھماکا ہوا، وہاں متعدد ممالک کے سفارتخانے واقع ہیں جن میں اسرائیل، بھارت سمیت امریکا کا سفارتی علاقہ بھی وہیں واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...